برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ وہ کام ہر گز نہ کریں جس میں پہلے نقصان اٹھا چکے ہیں۔ چاہے کوئی کتنا بھی لالچ کیوں نہ دے۔ آج کا دن اپنے مال کی حفاظت کے لئے اہم ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کے لئے ان شاءاللہ آج اچھی خبر ہے۔ آپ کا ایک رکا ہوا کام ہو جائے گا اور رشتہ وغیرہ کے انتظار میں بیٹھے لوگ اچھی خبر ہی سن سکیں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر اپنے کام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ ایسا نہ کریں۔ ان کے لئے بڑے نقصان کا خطرہ ہے۔ اس وقت جو مل رہا ہے وہ اچھا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج اپنوں کے ساتھ اختلافات کا خانہ کھلا ہوا ہے۔ اپنا غصہ جس قدر ممکن ہوں قابو میں رکھیں، ورنہ کئی رشتے آپ سے بے حد دور ہو جانے کا خطرہ ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
سستی اور لاپرواہی سے کام نہ لیں۔ ان دنوں جس قدر محنت کریں گے اتنا ہی بڑا فائدہ حاصل کریں گے۔ کاروباری حضرات کے اچھے دن شروع ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج کا دن بڑا اچھا ہے۔ کئی طرف سے خوشخبری آئے گی۔، مگر صحت کا خانہ بے حد کمزور ہے۔ اس میں لاپرواہی نہ کریں۔ آپ کے لئے اچھی علامت نہیں ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی ایک اہم ضرورت پوری ہو گی اور کچھ اپنے ایسے گناہ بھی یاد آئیں گے جن کو سوچ کر آپ بے ساختہ اپنی اصلاح اور توبہ پر مجبور ہوں گے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جس بھی پریشانی سے آپ عرصہ دراز سے لڑ رہے تھے۔ وہ ان شاءاللہ کسی وقت بھی ختم ہونے کا امکان ہے۔ آج کا دن آپ کی اصلاح بھی کرے گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ یہ سوچ کر پریشان ہیں کہ اب آگے کیا ہوگا تو وہ یہ بھی جان لیں کہ اللہ تو ہے نا۔ پھر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس توکل سے کام لیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی ایک مخالفت بڑی شدت سے ہو رہی ہے۔ آپ کا بس خاموش رہنا بنتا ہے۔ آج کا دن آپ کی حفاظت بحکم اللہ غیبی انداز سے ہی کر لے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی بیماری میں مبتلا ہیں۔ وہ سورة رحمان کی تلاوت ضرور سنا کریں اور بندش نہیں ہے۔ البتہ بدنظری کے امکان کو نطر انداز نہ کریں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج اولاد کے حوالے سے آپ کے لئے اہم دن ہے۔ اب فیصلے کا وقت آ گیا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اب اپنے لئے کوئی قدم اٹھا لیں۔ راستح بنتے چلے جائیں گے۔