برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کا دن مالی معاملات کے حوالے سے اچھا ہے۔ آپ کو پہلے کافی دنوں سے جن معاملات میں نقصان ہو رہے تھے۔ اب ان کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی پریشانی بلا وجہ ہے آپ کسی بھی بات کو اپنے سر پر سوار مت کریں خود پر بھروسہ رکھیں کوئی بھی چیز آپ کو نقصان نہیں دے سکتی۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
شراکت داری سے گریز کریں اکیلے کام کریں گے تو زیادہ بہتر رہے گا۔ ویسے بھی مال خانہ کھل چکا ہے آپ کو غیر متوقع ذریعے سے پیسوں کا حصول حاصل ہوگا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
قرض کے حوالے سے قدرے پریشانی رہے گی اور ابھی کسی مقام سے کوئی سلسلہ بھی بنتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔ اس لئے صبر سے کام لیں اور دعا کریں کہ اللہ سے مدد ملے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج کا دن اچھا ہے آپ کی پریشانی جیسی بھی کیوں نہ ہو ان شاءاللہ اس سے نجات ملے گیا ور آپ کی گھریلو زندگی میں بھی سکون کا سانس لینا نصیب ہوگا فکر نہ کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ ڈال رہے ہیں جو ان کے لئے انجان ہے تو پھر اس سے دور ہو جائیں اور جلد بازی نہ کریں جو آپ کے حق میں بہتر ہوگا وہ خود سامنے آئے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج صحت کا صدقہ دیں اور ابھی کسی بڑے کام کی طرف پیش رفت نہ کریں کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہو گی جو لوگ توبہ سے کام لیں گے وہ زیادہ کامیاب ہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک اہم شخص ان دنوں آپ کو بڑا فائدہ دے سکتا ہے۔ اگر آپ نے عقل سے کام لیا تو عطارد مالی معاملات کو اب تیزی سے بہتر بنا رہا ہے آگے فائدہ ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
دل لگی جیسے معاملات سے بالکل دور ہو جائیں۔ آپ کسی مشکل میں پھنس سکتے ہیں یہ بہت بڑی وارننگ ہے۔ اس کو نظر انداز مت کریں توبہ کر لیں تو بہتر رہے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج کا دن مالی لحاظ سے بے حد شاندار ہے آپ کو بڑا فائدہ مل سکتا ہے اور خاص طور پر کاروباری حضرات بڑے خوش ہوں گے نوکری کی تلاش بھی ختم ہو گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ان دنوں آپ کے لئے اہم معاملات میں کامیابی ملنا شروع ہو گئی ہے۔ آپ دل لگا کر محنت کریں ان شاءاللہ دن بدن بہتر نتائج حاصل کرتے چلے جائیں لگے۔ فکر بالکل نہ کریں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ خود کو کسی بندش و جکڑن میں محسوس کر رہے ہیں وہ اب اس سے آزاد ہو رہے ہیں۔ دو یوم میں مکمل طور پر اس سے آزاد ہو کر بہتری کی جانب چل پڑیں گے۔