برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ بالکل سکون سے چلیں کسی بھی معاملے میں جلد بازی کی ضرورت نہیں ہے دماغ میں جو بات چل رہی ہے اس کا حل نکلے گا مگر ابھی انتظار کریں آج مخالفت بھی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو جس بھی طرف سے پریشانی کا سامنا ہے وہ ان شاءاللہ عارضی ثابت ہو گی اور جس بھی مسئلے کو بڑا سمجھ رہے ہیں وہ بے حد کمزور ہو کر ختم ہو جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کا دل آجکل فضول کاموں مںی لگتا ہے آپ جس امید پر کھڑے ہیں وہ کمزور ہے اور آپ کو صرف اپنے اللہ پر بھروسہ کر کے چلنا ہے۔ ورنہ بڑا نقصان ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اپنے دل سے دوسروں کے لئے نفرت کو نکال دیں اور معاف کر دیں ان سب کو جن لوگوں نے آپ کے ساتھ زیادتی کی ہے آپ معاف کریں گے تو آپ کے راستے بھی کھلیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

دماغ بوجھل پن کا شکار ہے ایسا محسوس ہوتا ہوگا جیسے کسی نے کچھ کر دیا ہو اس لئے صدقہ دیں اور یاحی یا قیوم کا ورد زبان سے جاری رہے تو زیادہ بہتر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو اپنے لئے اب کوئی فیصلہ لینا ہے اس کے بغیر بالکل بھی گزارہ نہیں ہے آج کا دن اس حوالے سے اہم ہے آپ دل کو صاف کر کے سوچیں گے تو آسانیاں ہوں گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اب ساری مشکل کا حل آپ کے سامنے ہوگا اگر آپ نے حکمت عملی سے کام لیں تو جلد ہی اس سے نکل جائیں گے بے وقوفی کی تو مزید پریشانی میں آ جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

لوگوں کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن نہ بدلیں اور جیسا چل رہا ہے فی الحال ویسا ہی چلنے دیں۔ ابھی مناسب وقت نہیں ہے۔ اور غصے سے بالکل بھی کام نہیں لینا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کسی بھی ایسے مسلئے میں نا آئیں جس کا آپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر ایسا کیا تو پھر مشکل ہو جائے گی۔ ابھی اندرون خانہ کچھ مخالفت تو چل ہی رہی ہے آپکی۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اب جوائنٹ فیملی میں رہنے والے الگ گھر کے بارے میں پلان بنائیں گے اور جس کام میں مشکل لگ رہی تھی وہ آسان ہو گا۔ آپ کو برسوں کے بعد کچھ بہتری ملنے والی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

دل لگی جیسے معاملات سے دور رہیں۔ جائز اور نا جائز میں فرق رکھیں۔ یہ آپ کے حق میں بہتر ہوگا۔ ورنہ کوئی بھی دعا پوری نہ ہو گی۔ ان دنوں توبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اللہ پاک آپ کو آسانیاں ضرور دیں گے۔ آپ نیت صاف رکھیں۔ ماضی میں جو بھی کچھ ہوا وہ ٹھیک نہیں تھا۔ اب اپنے معاملات فوری ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔