برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی ایک بڑی مشکل کا حل ان شاءاللہ اب مل جائے گا اور ایک پرانے مقصد میں بھی کامیابی حاصل ہو گی جو لوگ عرصہ دراز سے مالی معاملات کے حوالے سے پریشان تھے ان کو اب آسانیاں ملیںگی،ضرورتیں پوری ہوں گی اور جس بھی طرف امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہو گی۔ اس ہفتے خواہشمند افراد کے رشتے کی بات بھی طے ہو سکتی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ اگر کسی بھی بندش وغیرہ کا شکار تھے تو آپ کو اس میں مکمل طور پر نجات مل گئی ہے۔ اس لئے اب دل کھول کر اپنے مقصد کی جانب پیش قدمی کریں کامیابی ملے گی۔ بس اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ اس معاملے میں ٹھنڈے مزاج سے پھونک پھونک کر قدم رکھیں۔ ہر صورت در گزر سے کام لینا بہتر رہے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
خانگی امور میں کشیدگی کے معیار بہت زیادہ ہیں، آپ کو غصہ ایک طرف رکھ کر پھونک پھونک کر قدم رکھنا ،ہے ورنہ بہت سے رشتوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ ان دنوں ویسے بھی کوئی آپ کی بات سمجھنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ دوسروں کی نظروں میں آپ غلط ہیں۔ اس وقت خاموشی اختیار کرنا ہی بہتر رہے گا ۔اپنے راز بھی اپنے پاس ہی رکھیں تو بہتر ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صورتِ حال اب بہتر ہوتی چلی جا رہی ہے اور آپ کو بھی عقل آ رہی ہے کہ کون اپنا ہے اور کون پرایا۔ اس لئے معاملے کی نزاکت کو دیکھ کر چلنا ہوگا۔ آپ کی مالی صورتِ حال میں واضح بہتری کے امکانات ہیں، جو لوگ اپنا نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں، وہ قدم اٹھا سکتے ہیں، اولاد کے خواہشمند افراد خوشخبری سن سکیں گے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جس راستے پر آپ سفر کر رہے ہیں وہ شاید زیادہ مناسب نہیں ہے، آپ ایک مرتبہ استخارہ کر لیں تو شاید آپ کو اصل صورتِ حال کا علم ہو سکے۔ جو لوگ پھر بھی غلطی کریں گے، ان کے لئے نقصان ہی ہے۔ ان دنوں کسی دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا بہتر نہیں ہے اور نا ہی آپ کو دل لگی جیسے معاملے میں آنے کی ضرورت ہے۔ بدنامی کا بھی خطرہ موجود ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ ان دنوں سخت مشکلات کا شکار ہیں اور اس سے نکلنے کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا، وہ ان دنوں جس قدر ممکن ہو،صدقہ کریں اور نماز سے بھی مدد لیں۔ آپ جس راستے کو اپنانا چاہتے ہیں وہ مشکل ہے۔ حالات کی نزاکت بتا رہی ہے کہ ابھی ایسی جگہ حرکت نہیں کرنی جس کے بارے میں علم نہ ہو، چند دن کے لئے خاموشی بہت ضروری ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا سلسلہ مسلسل خرابی ظاہر کر رہا ہے، آپ کو بار بار صدقہ دینے، اپنی نظر اتارنے اور ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ ہے، جبکہ چہل قدمی کرنا، ان دنوں سب سے زیادہ مفید ہے۔ اولاد کے جس مسئلے کو لے کر پریشان تھے، وہ چند دنوں میں ان شاءاللہ خود بخود ٹھیک ہو جائے گا ۔آپ یہ سارے معاملے اللہ پاک پر چھوڑ دیں تو بہتر رہے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کے لئے اب اہم خوشخبریاں ہیں۔ بے شمار خراب کام اب ٹھیک ہونے کے قریب ہیں اور جن معاملات میں رکاوٹیں آ رہی تھیں، وہ بھی دور ہو سکیں گی۔ جن لوگوں نے نئے کام کی ابتدا کرنی ہے، وہ ضرور کریں ان کو کامیابی ملے گی۔ یہ ہفتہ بیرونِ ملک سے بھی رابطے بحال کرے گا اور سفر کے خواہشمند افراد اب اس کی تیاری کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کی اہم ذمہ داری کم ہو سکے گی۔ اس وقت آپ کی ایک بڑی کوشش کامیاب ہو گی ۔آپ کو اب کسی غیر متوقع ذریعے سے روز گار کا حصول بھی ممکن ہوگا ،جو لوگ عرصہ دراز سے بیمار چلے آ رہے تھے، وہ اب ان شاءاللہ جلد صحت یاب ہو سکیں گے۔ اس وقت جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہو گی اس کا بندوبست ہو جائے گا۔ بڑا مسئلہ حل ہوگا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جلد بازی سے کام نہ لیں، حالات ویسے ہی بدلنے والے ہیں، آپ کی جلد بازی اس کو خراب نہ کر دے۔ جو لوگ نوکری میں تبدیلی چاہتے ہیں وہ اپنی ساکھ کو خراب کر لیں گے۔ابھی ایسا کرنے کا وقت نہیں ہے۔ آپ کو خاموشی سے اپنے روز گار پر توجہ دینے اور گھریلو مسائل سے خود کو دور رکھنا ہے۔ اس وقت غصہ کرنا دوسروں سے جدائی کا سبب ہوگا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی روز گار کی تلاش میں تھے ،ان کے لئے اس ہفتے خوشی کی خبر ہے ۔یہ ہفتہ پردہ ¿ غیب سے بحکم اللہ اسباب پیدا فرما دے گا۔ بلاک رقم بھی واپس آئے گی اور جس شخص نے وعدہ کر رکھا تھا ،وہ اپنے وعدے پر پورا اترے گا۔ یہ ہفتہ خواہشمند افراد کے رشتے کی بات بھی طے کروانے میں مدد گار ہوگا ۔اولاد کی جانب سے بھی اچھی خبر ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کا خون بہت ہلکا ہے۔ اس لئے بار بار بدنظری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آپ نعیم القادر اللہ لکھ کر اپنے پاس رکھیں، اس سے آپ کو بڑا فائدہ ہوگا اور پرندوں کو بھی خوراک ڈالا کریں۔ جو افراد دو غریبوں کو چند دن اور کھانا کھلائیں گے وہ جلد ہی منزل پا لیں گے، ان دنوں بالکل غیر متوقع انداز سے ایک اچھی خاصی رقم مل سکتی ہے۔