برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

کوئی خاص قسم کی پریشانی کی بات نہیں ہے اس وقت صرف اپنے معاملات اور روز گار پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کو آج شام تک اچھی خبریں ملنے کی امید ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک بڑا اچھا ستارہ ان دنوں زائچے میں موجود ہے جو آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرے گا اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے ان شاءاللہ اس کے ہونے کا امکان بھی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کافی دنوں سے بدنظری بندش و دیگر قسم کے اثرات کا شکار تھے وہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اللہ پاک کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب بڑھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ حالات کی ایک ایک چیز پر نظر رکھیں اس میں آپ کے لئے کافی کچھ موجود ہے جو لوگ عقل مندی سے کام لیں گے وہ کافی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ آنکھیں کھولی رکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کے لئے اب اپنے اردگرد کے لوگوں سے بچ کر چلنے کا مشورہ ہے آپ جس پر ضرورت سے زیادہ اعتبار کر رہے ہیں وہ آپ کی غلطی ہے۔ مفاد پرست ٹولے سے اب دور ہو جائیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جن لوگوں کو پہلے کافی دنوں سے نقصان ہو رہا تھا اور مسلسل پریشانی میں تھے وہ ان شاءاللہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہیں بس سابقہ کام کو چھوڑ دیں تو بہتر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اپنا صدقہ دیں نظر بھی لازمی اتاریں اور فضول کاموں سے دور رہیں زبان جتنی بند رہے گی اتنا ہی فائدہ ہوگا اس وقت حاسدین آپ کے سر پر سوار لگتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کسی بھی طرف امید لگا کر بیٹھے ہیں ان شاءاللہ وہ پوری ہو گیا ور آپ کو مالی طور پر بھی فائدہ ملے گا آج غصہ کم کریں قریبی شخصیت سے جھگڑا ہو سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو کام کر سکتے ہیں صرف اس کا وعدہ کریں اور کوشش کریں کہ آپ کو ہر بات پر سچ بولنا پڑے تاکہ عزت محفوظ رہے۔ جو لوگ کسی طرف سے پیسے کے انتظار میں ہیں وہ مل سکتے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج آپ کو اپنوں اور غیروں میں فرق نظر آ جائے گا لیکن کام غیر آئیں گے وراثتی امور میں اختلافات کا اندیشہ رہے گا اور ایک ضرور وجہ پریشانی بنا رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کے لئے آج کا دن اہم ہے زندگی کو نئی ڈگر پر ڈالنے کے لئے چند اہم فیصلے بھی لینے ہوں گے اور جو لوگ کسی بھی طرح سے الگ رہائش کی کوشش کریں گے کامیاب ہو سکتے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کا دن تبدیلی کی ہوا کو تیز کر رہا ہے آپ کو محتاط انداز ےس اپنی سوچ کو آگے لے کر چلنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ اب دوبارہ پیچھے کی جانب رخ بھی نہیں کرنا۔