برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کی بات کو ابھی کوئی بھی سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہا۔ فضول ضائع کر رہے ہیں اپنا وقت۔ خاموشی سے اپنے کام میں لگ جائیں اور صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، جس نے ماضی میں دھوکا دیا تھا وہ ابھی کوئی بڑا فیصلہ مت کریں۔ آپ نے ابھی ان سے دور ہو رہنا ہے ہر صورت۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اس وقت آپ کو جس خبر کا انتظار ہے وہ ابھی نہیں مل سکتی۔ البتہ ذہنی سکون کسی اور انداز سے ضرور حاصل ہوگا اور آپ کا ایک رکا ہوا کام بھی حل ہونے کی امید ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن افراد نے اپنی زندگی میں دکھ زیادہ دیکھیں ہیں۔ ان کی زندگی کا زائچہ بتا رہا ہے کہ برسوں کے بعد اب صورت حال بدلنے والی ہے۔ آج انداز ہونا شروع ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ماضی میں جو نقصانات ہو چکے ہیں۔ وہ اب ان شاءاللہ دوبارہ نہیں ہوں گے بلکہ ان کا ازالہ بھی نصیب ہوگا۔ آج کا دن ضرورتیں پوری کرنے میں مددگار بھی ثابت ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اولاد کے حوالے سے اب کوئی نئی اور اچھی خبر بھی ملنے والی ہے، لیکن اپنی مرضی کرنے کے بجائے ان کی خواہش کو بھی مدنظر رکھیں۔ آج آپ کو اہم فیصلہ بھی کرنا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

خانگی امور میں کسی قسم کی دشواری دکھائی دیتی ہے۔ آپ کو اب کچھ دنوں کے لئے اس معاملے میں مکمل خاموشی اختیار کرنا ہو گی، ورنہ بات گلے پڑ جائے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ہمت سے کام لیں جو سخت وقت تھا وہ گزر چکا ہے۔ اب تو ان شاءاللہ آسانیاں ہی ملنے کی امید ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کی مشکلات اب ختم ہونے کو ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کسی بھی قسم کی بندش وغیرہ کا شکار نہیں ہیں۔ اس وقت اگر کوئی رکاوٹ ہے بھی تو آپ کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہے ۔ توبہ کر لیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ان دنوں مالی حوالے سے کچھ سخت وقت چل رہا ہے۔ لیکن ایسا زیادہ دنوں تک نہیں رہے گا۔ آپ بس تھوڑا سا صبر کرلیں۔ آپ کو اس کا ازالہ ضرور نصیب ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

عزت میں اضافہ ہوگا اور رکاوٹیں دور ہونے کا امکان۔ روزگار کا بھی ،نیا سلسلہ بن سکتا ہے۔ آپ بس جو قدرتی طور پر ملے اس کو پکڑتے رہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بس خاندانی جھگڑوں سے بچ کر چلنا ہے۔ آپ کو اس میں خطرہ ہے کہ اپنے دور ہو سکتے ہیں اور اپنے غصے کو بھی قابو میں رکھنا ہے ، آج کل ذہن پر بڑا بوجھ ہے۔