برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صدقہ آج بھی دیں اور اپنی نظر بھی اتاریں زبان کو جس قدر ممکن ہو قابو میں رکھیں اور سازشی لوگوں سے ہر ممکن دور رہنے کی کوشش کریں جس کا آپ کو اندازہ بھی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو چاہ کر بھی کوئی نقصان نہیں دے سکتا اللہ کے فضل سے زائچہ مضبوط ہے اور آج ایک پاور بھی مل رہی ہے شام تک دیکھ لیں گے کہ اللہ جیسے چاہتا ہے عزت سے نوازتا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو فیصلہ کرنا ہے وہ بڑی سمجھداری سے کریں جلد بازی سے نقصان کا اندیشہ ہے آج جو بھی بات سامنے آئے اس کے ہر پہلو کا جائزہ لیں یاد رکھیں آپ کو غلط راستے پر ڈالا جا رہا ہے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

دوست اور دشمن میں تمیز کریں آپ اپنے اندر کی صلاحیت کو آزما نہیں رہے اگر چیک کریں گے تو ہر مسئلے کا حل مل جائے گا ورنہ مخالفین ہی آپ کو کچھ کرنے نہیں دیں گے یہ خیال ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

رکاوٹ بندش وغیرہ جیسی کیفیت چل رہی ہے توبہ کریں راشن کا صدقہ دیں اور اپنے معاملات بھی اچھی طرح چیک کریں جہاں غلطی ہو رہی ہے اس کی اصلاح بہت ضروری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ناجائز کام سے دور رہیں رزق حلال پر توجہ دیں اور قریبی رشتوں کا بھی خیال کریں وہ ان دنوں دور ہونے کی کوشش میں ہیں آپ بھی غصہ کر کے ان کو ہر موقع فراہم ہرگز نہ کریں۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اچھا دن ہے مالی حوالے سے بھی اور خانگی امور کے حوالے سے بھی جو لوگ بندش میں تھے۔ ان شاءاللہ آج وہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ رقم بھی مل سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ نے اپنے سر بلا وجہ کی ٹینشن سوار کی ہوئی ہے اگر کوئی مسئلہ ہے بھی تو صدقہ دیں دیں اور لوگوں کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن کو نہ چھوڑیں اور نا ہی خراب کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کسی انجانی سی بد نظری کی طرف بڑھ رہے ہیں استخارے سے بھی معلوم کر سکتے ہیں اور صدقہ بھی دے سکتے ہیں اور کوشش کریں کہ خاموش رہا جائے یہ بے حد ضروری ہے۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

چند نا معلوم افراد کی جانب سے مخالفت کا خطرہ ہے اور آپ کو آج اور آنے والے دنوں میں خاموشی سے ان سب سے دور رہنا ہوگا۔ آج ہو سکے تو صدقہ لازمی دیں تاکہ سختی کم ہو۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اچھا دن ہے۔ بڑا رکا ہوا کام ہونے کی امید ہے اور جو وعدہ کسی نے آپ سے کر رکھا تھا وہ بھی پورا ہو سکتا ہے۔ بہرحال آج مالی حوالے سے اور خانگی امور میں بہتری ہو سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

تبدیلی کے لئے خود کو تیار رکھیں قسمت بار بار موقع نہیں دیتی آج جو چانس ملے اس کو ہاتھ سے مت جانے دیں اور جن لوگوں کو وراثت کے جھگڑے کا سامنا ہے وہ اچھی خبر سن لیں گے۔