برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی صحت کا مسئلہ محسوس ہو رہا ہے اس پر توجہ دیں اور اس کا صدقہ بھی دیں جو لوگ روزگار کے حوالے سے پریشان ہیں وہ آج اس میں بہتری کو دیکھیں گے اچھا دن رہے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اپنے اردگرد کے ماحول پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے کچھ سازشی لوگ اپنی سرگرمیوں میں لگے ہوئے ہیں۔ حسد سے جس قدر بچ سکتے ہیں بچ کر چلیں آپ آجکل فوکس پر ہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک بڑی ذمہ داری سے نجات مل سکتی ہے۔ جو لوگ کسی طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں وہ اچھی خبر سن لیں گے۔ جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ ابھی کچھ دن مزید انتظار کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان دنوں آپ فضول کاموں میں پڑ کر اپنا قیمتی وقت ضائع مت کریں۔ جہاں ستارے میں وہ رسک لینے اور محنت کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں تاکہ روز گار میں خاطر خواہ بہتری آ سکے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں امید ہے کہ اس سے نکلنے کا موقع ملے گا اور جو لوگ تنگ کر رہے تھے ان سے آپ خود دور ہو جائیں آج روز گار کے حوالے سے خاص طور پر فوکس رکھیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ان دنوں مالی معاملات مںی مشکلات نظر آ رہی ہیں آپ کو جس بھی طرف سے آفر ملے اس کو پکڑ لیں تاکہ مالی حوالے سے آسانی ہو سکے۔ آج کا دن خاندانی مسئلے سے دور رہنے کا بھی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی ایک اہم ضرورت ان شاءاللہ پوری ہو گی اور جس بات کو لے کر کافی دنوں سے پریشان چلے آ رہے تھے اس مسئلے کا حل بھی نکل آئے گا جو لوگ بیمار تھے بہتری محسوس کریں گے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان تمام لوگوں سے دور رہیں ماضی میں جن کی خاطر آپ کو سخت مشکلات کا سامنا رہا ہے اب دوبارہ رسک لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے بس یہ خیال رہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو ان لوگوں پر اعتبار نہیں کرنا جو ان دنوں مالی حوالے سے آپ کے قریب ہو رہے ہیں اور کوشش کرنی ہے کہ اپنی رقم کی حفاظت کی جائے ورنہ کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے خیال رہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بند سلسلہ چل جانے کی امید ہے اور جس کام میں کافی عرصے سے رکاوٹیں آ رہی ہیں وہ حیران کن طریقے سے حل ہوتا دکھائی دے گا۔ اس شخص سے دور رہیں جو آجکل خوشامت میں لگا ہوا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
وقت ٹل گیا ہے آپ جو مشکل میں تھے اب وہ باقی نہیں رہی آ صدقہ دیں اور شکر ادا کریں اور اب ایمانداری سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ اپنے مقصد میں کامیابی حاصل ہو گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج بندش وغیرہ محسوس کی جا رہی ہے اور صحت کا مسئلہ بھی قدرے خراب ہے اس لئے صدقہ دیں اپنی نظر بھی اتاریں۔ آج جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں رسک بالکل نہ لیں۔