برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ ان دنوں جن بھی مشکلات کا شکار ہیں ان شاءاللہ وہ جلد ختم ہوں گی مگر آپ کو خود بھی وجہ تلاش کر کے ان کے حل کے بارے میں سوچنا ہوگا اور ہو سکے تو استخارہ کر لیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
حالات میں تبدیلی اگر چاہتے ہیں تو اپنے تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لے کر جہاں غلطیاں ہوئی ہیں ان کی اصلاح کریں تاکہ آنے والے دنوں میں کوئی بھی وجہ رکاوٹ نہ بن سکے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنے لئے خود ہی مشکلات پیدا نہ کریں آپ کو اپنی غلطیوں سے اب کچھ سبق سیکھنا ہوگا اور اب جو مواقع مل رہے ہیں ان کو اپنے ہاتھوں سے نہیں جانے دینا ورنہ شاید اچھا موقع جلد نہ ملے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
نوکری کے حوالے سے کوئی اہم خبر مل سکتی ہے تبدیلی کا امکان اور نئی نوکری ملنے کے حوالے سے بھی خوشخبری ہے یہ دن بے روز گار افراد کے لئے بڑے اچھے ہیں محنت کے لئے تیار رہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ خود کو جس بھی قسم کی بندش میں محسوس کر رہے ہیں ایسی کوئی بات نہیں لگتی سب قدرتی ہے اور آپ کو ان باتوں سے نکل کر صرف اپنے گھر اور روز گار پر توجہ درکار ہو گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج صحت کا صدقہ دیں آپ کی اور گھر والوں کے لئے اس کی بہت ضرورت ہے اور ان لوگوں سے دور رہیں جن لوگوں نے ماضی میں آپ کو نقصان پہنچایا ہے اب ان کا اعتبار کرنا غلط ہوگا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ ان دنوں جن مشکلات کا شکار ہیں وہ زیادہ تر آپ کی اپنی پیدا کردہ ہیں اور جو لوگ اپنی غلطیوں کی اصلاح کر لیں گے وہ جلد نجات بھی پا لیں گے آپ کی توجہ درکار ہے بس۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات تیزی سے بدل رہے ہیں آپ کو ان پر پوری وتجہ دینا ہو گی اور اس میں سے اپنے لئے بہت کچھ نکالنا ہوگا۔ عرصے کے بعد تقدیر مہربان ہو رہی ہے اچھے وقت کو ہاتھوں سے نا جانے دیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ مسلسل کسی مشکل میں دن گزار رہے ہیں وہ اب روزانہ کی بنیاد پر بہتری حاصل کر سکیں گے۔ اس وقت تو ان سے بڑا فائدہ ملنے کے واضع امکانات ہیں اور سکون والی خبر بھی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی دلی مراد پوری ہو سکے گی آپ جس مشکل میں ھتے اس کے ختم ہونے کی خبر صبح ہی مل جائے گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری میں تھے الہ نے چاہا تو شفاءیاب بھی ہو سکیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک کام ٹھیک ہوتا ہے تو دوسرا خراب ہو جاتا ہے۔ آپ کی توجہ خاص طور پر درکار ہے توجہ دیں گے تو مشکل حل ہو سکے گی اور مشکلات سے دور رہیں گے فضول کام چھوڑنے ہوں گے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ جلد کریں اب حالات بہتر ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد ہی اپنے تمام سابقہ نقصانات کا بھی ازالہ کر سکیں گے آپ کی ایک خواہش پوری ہو سکے گی۔