برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

تبدیلی اور زندگی میں نئے انداز سے بہت کچھ آئے گا۔خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں اور کوشش کریں کہ جو بھی ہو وہ خود بخود منجانب اللہ ہو۔ خود بھاگیں تو مشکلات بڑھیں گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وراثت امور میں ان شاءاللہ جلد آپ کو اپنا حق ملنے کا وقت آ گیا ہے۔ آپ کا صبر رنگ لے آیا ہے۔ اللہ نے چاہا تو اب جلد ہی اور بھی کاموں میں ان شاءاللہ بہتریاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ اپنے کاموں میں رکاوٹیں محسوس کر رہے ہیں وہ شاید نظر بند کا شکار ہیں۔ اس لئے پہلے اس سے نکلیں اور جن لوگوں نے نیا کام کرن اہے وہ ابھی چند دن مزید انتظار کر لیں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اگر کسی جگہ پر رقم بلاک ہے تو واپسی کا امکان ہے اور آپ نے اگر اپنی موجودہ جگہ تبدیل کرنی ہے تو اس سلسلے میں بھی رکاوٹیں دور ہو سکیں گی۔ اب حالات بہتری کی جانب ہی ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جلد بازی کے فیصلے نقصان دہ ہوتے ہیں اور آپ ایسا ہی کر رہے ہیں۔ صبر سے کام لیں۔ جو آپ کے نصیب میں ہے وہ آپ کو چل کر ہی رہے گا۔ اس وقت غصہ قابو میں رکھیں۔ یہ آپ کے مشکل پیدا کر دے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 

 

صرف آپ کی توجہ درکار ہے۔ اللہ پاک سے دعا کریں اور اپنے معاملات سیدھے کر لیں تو جدل بہتری مل جائے گی۔ جن لوگوں نے عرصہ دراز سے مالی مشکلات دیکھی ہیں ان کے لئے اچھی خبر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج اچھا دن تو ہے مگر مکمل طور پر بہتری نہیں ملے گی۔ ابھی جو ملے اس کا شکر ادا کریں موجودہ جگہ پر بہتری ہے۔ ابھی اس کو بدلنے سوچیں بھی نہیں ورنہ مشکل ہو جائے گا آپ کے لئے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جس کے بارے میں انجان ہیں بس وہ کام کریں جو آپ کو ملے بھی راس تھا اور اب رکاوٹیں آہستہ آہستہ دور بھی ہوتی جا رہی ہیں۔

 

 

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کاروباری حضرات کے لئے آج اچھا دن ہے اور اسی طرح روزگار کی تلاش کرنے والوں کے لئے بھی خوشی کی خبر ہے۔ آج کا دن مالی لحاظ سے اب آپ کو بہتری کی جانب لے کر جا رہا ہے پیسہ ملے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کی پریشانی اگر اب بھی برقرار ہے تو پھر آپ استخارے سے مدد لیں تاکہ اس سے نجات ملے کیونکہ ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔ زائچہ تو پوزیشن کو شاندار ہی بتا رہا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 

 

کچھ کام اندازے سے نہیں کرنے کے ہوتے۔ آپ کو چاہے کہ آپ پوری توجہ دیں تاکہ حالات کے مطابق قدم اٹھایا جا سکے۔ اس طرح آپ بڑے فائدے حاصل کرنے میں ان شاءاللہ کامیاب رہیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ بندش محسوس کر رہے ہیں وہ صرف سورة قلم کی آخری دو آیات اور سورة فلک و الناس کو صبح شام پڑھیں میرے اللہ نے چاہا تو آپ اس سے مکمل آزاد ہو جانے میں کامیاب ہوں گے۔