برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صحت کا صدقہ ابھی دیتے رہیں اور ان کاموں سے دور رہیں جہاں ناجائز معاملہ دکھائی دے ان دنوں سازشی لوگ اپنے کاموں میں گلے ہوئے ہیں ان سے دور رہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وراثت کے حوالے سے کشیدگی کا امکان ہے آپ کو اس موقع پر بڑی حکمت عملی سے چلنا ہے اگر آپ نے اپنا حق لینا ہے غصے سے کام لینا ہے تو بنی بنائی بات بھی بگڑ سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

کیوں گھبرا رہے ہیں اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ ضرور آپ کو مشکل سے نکال دیں گے اس جگہ سے عطا کریں گے جو آپ کے وہم و گماں میں بھی نہ ہو توکل سے کام تو لے کر دیکھیں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کیوں کسی انجان کے کام میں گھس رہے ہیں اس طرح تو آپ کو مشکل ہو گی فوری واپسی کا راستہ اختیار کریں اور صرف اپنے کام کو دیکھیں اس طرح کچھ حاصل بھی کرلیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ کسی بھی طرف سے پیسوں کا انتظار کر رہے تھے۔ ان کے لئے اب صورتحال اچھی جا رہی ہے۔ کسی بھی وقت رقم ہاتھ آ سکتی ہے اور معاملات ان شاءاللہ ٹھیک بھی ہو سکتے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج تھوڑی سا رسکی دن ہے آپ کو نہایت سنبھل کر چلنا ہوگا اور خاص طور پر ان مخالفین سے دور رہنا ہوگا۔ جن لوگوں نے ماضی میں آپ کو بے حد تنگ کیا تھا اب پھر تیاری میں ہیں۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

وہ لوگ آپ کی پوزیشن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو ماضی میں آپ کے خلاف رہے ہیں ان دنوں آپ کو ایسے مطلب پرست افراد سے خود کو دور رکھنا ہے اور آج صرف روزگار کو دیکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج کا دن اچھا ہے مگر ابھی وہ نتائج آپ کو نہیں مل رہے جو ملنے چاہئے تھے اس لئے آپ کو چاہئے کہ ایسا کویں ہے جاننے کے لئے استخارے سے مدد لیں۔ اس وقت تک بڑے کام کو مت کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 

 

آپ جس شخص کی باتوں میں آ رہے ہیں وہ نا آئیں وہ آپ کو سبز باغ دکھا رہا ہے نقصان کا اندیشہ ہے آج اپنے راستے پر چلتے رہیں اور اِدھر اُدھر بالکل بھی توجہ مت دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

حالات آج آپ کے حق میں ہیں اس شخص سے بھی فائدہ مل سکتا ہے ماضی میں جو خلاف رہا ہے آج کا دن اپنوں کے ساتھ بھی کشیدگی کا اندیشہ ظاہر کر رہا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں مبتلا ہیں جو شرع ناجائز ہے تو وہ فوری توبہ کر کے واپس آ جائیں اور جن کو اپنے کام میں برکت نہیں مل رہی وہ بھی از سر نو جائزہ ضرور لیں۔

 

 

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج غیر معمولی سا دن ہے آپ کو رکے ہوئے کام کے ہونے کی خبر ملے گی اور ایک بڑی ضرورت بھی پوری ہونے کا امکان موجود ہے بلاک رقم کی واپسی کی امید دکھائی دیتی ہے۔