برجحمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
حالات میں ابھی خاطر خواہ تبدیلی کا امکان نہیں ہے فی الحال جیسے تیسے وقت گزر رہا ہے گزار لیں اور کوشش کریں کہ اندرون خانہ معاملات سے خود کو دور رکھیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی الجھن کا کشار ہیں وہ آج شام تک ان شاءاللہ اس سے نکلنے اور نئے کام کو تیار ہو جائیں گے۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بہت اچھا رہے گا توجہ رکھیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک بڑی پریشانی ان شاءاللہ ختم ہو سکے گی جن لوگوں سے عرصہ دراز سے دور تھے۔ اب وہ دوبارہ قریب آنے کی کوشش کر سکتے ہیں آج فی الحال فاصلہ ہی رکھیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن افراد نے ماضی میں سخت مالی مشکلات دیکھی ہیں ان کے لئے آج کا دن ایک اہم خوشی کی خبر لے کر آ رہا ہے اور اب دن بدن بہتری کے اسباب بن سکتے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم کام میں بہتری کی امید ہے آپ جن لوگوں سے ناراض تھے اب ان سے صلح کے امکانات پیدا ہوں گے اور ایک طرف سے پیسہ ہاتھ میں آنے کی امید بھی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کی ایک بڑی خواہش اب جلد پوری ہونے کو ہے اور رشتے وغیرہ کے معاملے میں جاری بندش کا خاتمہ ہو رہا ہے اب اولاد کے خانہ میں بھی خوشی کی خبر ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جن معاملات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں وہ عارضی ہیں ان شاءاللہ وہ اب جلد دور ہو جائیں گی مگر نظر بد کی طرف بڑھ رہے ہیں اس لئے زبان بندی رکھیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ بیماری یا بندش کو لے کر پریشان ہیں وہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے البتہ خاندانی رشتے خراب ہو رہے ہیں آپ کو ان سے خود کو دور رکھنا ہوگا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بیماری والا خانہ بند ہو گیا ہے اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں اب تیزی سے ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے۔ البتہ اجکل غصہ زیادہ آتا ہے اور کسی پرانے مسئلے نے بھی ٹینشن دی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن لوگوں کو مالی طور پر شدید پریشانی رہی ہے وہ اب ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے بیماری سے نجات ملے گی ا ور اولاد کے حوالے سے اب اچھی خبریں ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو اپنوں کی جانب سے کسی بات کا دکھ ہے آپ جس بھی معاملے کو لے کر پریشان ہیں اب اس کا کوئی حل نہیں برداشت کرنا ہے اور خود کو ان سے دور بھی کر لینا ہوگا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
حالات تیزی سے بدلنے لگے ہیں آپ کو ان پر گہری نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے اور امید ہے کہ اس میں آپ کے لئے کچھ نہ کچھ تو ہے اس لئے موقع کو ہاتھ سے نا جانے دیں۔