برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کے لئے آج کا دن اہم ہے۔ آپ کسی فیصلے کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں اور جن حوالوں سے رکاوٹوں کا سامنا تھا۔ اس کے بارے میں بھی غور فکر ہوگا پلاننگ کے ساتھ۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

نئے کام کی ابتداءکے لئے زیادہ زور مت لگائیں۔ اس وقت مناسب نہیں ہے جو کر رہے ہیں بس اس پر ہی توجہ دیں اور کوشش کریں کہ محنت کی جائے فضول کام چھوڑ دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کسی زہنی الجھن کا شکار معلوم ہوتے ہیں۔ حالانکہ زائچے میں کوئی ایسی بات نہیں ہے۔ ان دنوں بس خود کو روزگار کے لئے مصروف کر لیں تو زیادہ بہتر ہے۔ باوضو بھی رہیں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی قانونی معاملات کا شکار ہیں وہ ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے اور جن لوگوں نے سفر کا پروگرام بنا رکھا ہے وہ اب جلد اس حوالے سے خوشخبری سن لیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

مالی حوالے سے آج اچھا دن ہے۔ بحکم اللہ ضرورتیں پوری ہوں گی اور ایک بڑی خبر بھی مل سکتی ہے جو لوگ بندش میں ہے۔ اب وہ خود کو اس سے آزاد سمجھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

گھر پر اور گھر والوں پر مکمل توجہ دیں۔ اس طرح مسئلے کم ہوں گے۔ لاپرواہی سے بنی بنائی بات بگڑ سکتی ہے۔ آج کچھ لوگ فی الوقت کی وجہ سے اختلافات کا سبب بن سکتے ہیں۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ آج کل جس بھی مشکل میں ہیں۔ ان شاءاللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور روزگار کا سلسلہ بھی اب بہتر ہو سکے گا۔ نیا پیغام بھی موصول ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

پرانے معاملات پر ختم ہو رہے ہیں۔ کسی بات کو زیادہ سر پرسوار مت کریں آپ بس اپنے معمول کے کاموں میں دلچسپی لیں۔ آپ کو اسی میں فائدہ ملتا رہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جس چکر میں آئے ہوئے ہیں۔ اس سے نکل جائیں گے مگر اپنے اللہ سے وعدہ کرلیں کہ آئندہ سیدھے راستے پر چلیں گے۔ آج شام تک اپنے لئے اچھی خبر سن لیں گے۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقہ تو دیتے رہیں مگرساتھ ہی یا حی یا قیوم کا ورد اپنی زبان سے جاری رکھا کریں۔ روزگار میں جو پریشانی ہے وہ وقت ہے جلد ختم ہو جائے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو اندازے سے کام نہیں کرنا۔ اب پوری توجہ لگا کر اپنی سارے معاملات چیک کرکے پھر کوئی قدم اٹھانا ہے۔ آج غصہ آئے تو قابو میں رکھیں۔ جھگڑے سے گریز کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ مذہب سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں۔ نماز نہیں پڑھ رہے۔ یہ غلط ہے آپ فوری توجہ کرکے اس طرف آ جائیں تو بہتر ہے۔ وہ مخالفین زیادہ حاوی ہو جائیں گے۔