برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج پھر گھریلو صورتحال میں کشیدگی کا امکان ہے غصہ کرنے کے بجائے اگر خاموشی سے کام لیں گے تو وقت ٹل جائے گا ویسے ہی آپ نے کتنے مخالف بھی پیدا کر لئے ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ماضی میں جو ہو چکا ہے اب اس طرف مت جائیں آپ دوبارہ ان لوگوں کو قریب کرنے کی کوشش مت کریں اس بار بڑا دھوکا ہو سکتا ہے آپ کو اس کا اندازہ نہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس بھی آدمی نے آپ سے وعدہ کر رکھا تھا فی الحال وہ اس پر پورا نہیں اترے گا اس لئے ساری امیدیں اس طرف نہ رکھیں خود اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں تو بہتری ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اعتبار والے بندے اب قریب نہیں ہیں اب عقل مندی سے کام لینا ہوگا اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں اس کے بارے میں اچھی طرح سوچ سمجھ ضرور لیں تو بہتر ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو کوئی واضع طور پر بے وقوف بنا رہا ہے اور اس کا اندازہ بھی نہیں کر پا رہے اس طرح تو مشکل ہو جائے گی آج وارننگ ہے اختیاط کریں ورنہ بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
مشکل سے مشکل کام بھی ہو جائے گا مگر ابھی تو بندش جیسی صورتحال ہے ابھی ذہن کو تیار مت کریں خود ہی اللہ پاک سے دعا کر کے اس بندش کو توڑنے کی کوشش کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
رکاوٹیں ابھی جاری ہیں اور آپ کی پریشانی بڑھ رہی ہے کسی نہ کسی طرح آپ 14 یوم مزید اس کو گزار لیں اور جو کام کر رہے ہیں اس پر توجہ دیں باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
نا معلوم سی صورتحال نے جکڑ کر رکھا ہوا ہے اس وقت ہر چیز جیسے بلاک سی ہو کر رہ گئی ہے جو لوگ اپنے اللہ سے توبہ کر لیں گے اور سیدھے راستے پر آجائیں گے وہ ہی کامیاب ہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بے شمار لوگوں کے لئے خوشی کی خبر ہے ماضی کے تمام نقصانات کا ازالہ ہو سکے گا اور راستے کی رکاوٹیں جس قدر بھی تھیں وہ دور ہو سکیں گی آج سے دن بدلنے لگیں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ابھی آزمائشی سے چند دن باقی ہیں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے اور جو کام جائز انداز سے کر رہے ہیں اس کو جاری رکھیں باقی سب کچھ اللہ پاک پر چھوڑ دیں تو بہتر ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
الگ رہائش ملنے کا امکان مگر اپنوں سے اختلافات کے بعد جدائی کا خطرہ بھی ہے شاید وراثت کے امور اور رشتوں مںی جھگڑے وغیرہ کا سلسلہ تنگ کرے غصہ بالکل نہ کریں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا دن ہے اپنی سوچ کے مطابق مسئلہ حل ہونے اور کچھ نئی چیز ہاتھ میں آنے کا امکان ہے ناراض لوگوں سے مزید دوری نئی بات کان میں پڑ سکتی ہے۔