برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

تھوڑا سا انتظار کر لیں۔ اللہ نے چاہا تو اس مشکل سے ضرور نکلیں گے جس کی وجہ ساری پریشانیاں آ رہی ہیں۔آج کا دن روزگار کے حصول کے لئے بے حد اہم ہو سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اپنی نظر روزانہ اتاریں اور صدقے کا عمل بھی ابھی چند دن جاری رکھیں۔ جو لوگ بندش میں چلے آ رہے ہیں وہ اب جلد آزاد ہوں گے۔ آپ نے اب بالکل سیدھے راستے پر چلنا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ہر دن انشاءاللہ ایک بہتری کی جانب لے کر جائے گا۔ ساری پریشانیاں ضرور ختم ہوں گی۔ اس کا آغاز ہو چکا ہے۔ آپ کو بس صبر کرنا ہے اور اپنے معاملات پر توجہ دینی ہے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

غیبی مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر اللہ کے حضور سچے دل سے توبہ کرکے فوری طور پر سیدھے راستے پر آجائیں تو بہتر ہے اور کوشش کریں کہ اب پرانے معاملات کو نہ دیکھا جائے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صورت حال ٹھیک ہو جائے گی۔ بالکل بھی پریشان نہ ہوں۔ جو راستے بند تھے وہ اب کھلنے والے ہیں۔ آپ کے لئے آج ایک اہم خبر ہے۔ مستقبل کے حوالے سے بھی۔ اس پر غور ضرور کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 

 

مسئلے حل ہوتے چلے جائیں گے۔ صورت حال بدستور آپ کے حق میں بہتر جا رہی ہے۔ ان لوگوں سے بھی فائدہ ہو سکتا ہے جو اس قابل نہ تھے۔ناراض شخص بھی قریب ہو سکتا ہے، جس کی ضرورت تھی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کے لئے آج اچھی خبر ہے اور یہ تب فائدہ دے گی جب آپ اس کو حاصل کرنا چاہیں گے، البتہ اپنوں کے ساتھ ناراضگی والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ غصہ آج کرنا خود پر ظلم ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

تھوڑی سی بہتری حکمت عملی آپ کو بڑی مشکل سے نکال سکتی ہے اور آپ کے لئے بحکم اللہ آسانیاں پیدا ہوں گی، جن افراد نے آگے بڑھنا ہے۔ اب ان کو خود فیصلہ کرنا پڑے گا۔

 

 

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جس قسم کی جکڑن میں ہیں۔ اس کا حل صرف اللہ پاک کے پاس ہی ہے۔ صرف دعا کریں اور دعا ہی سب سے بڑا وظیفہ ہے۔ آج ابھی کسی اہم اور رسکی کام میں ہاتھ نہ ڈالیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

استخارے سے مدد لیں تاکہ موجودہ راستے کے بارے میں مناسب تعین ہو سکے۔ زائچہ تو بتا رہا ہے کہ صورت حال ٹھیک نہیں ہے اور شاہد اس میں آپ کی ذاتی غلطیاں ہوں، اصلاح کی طرف آئیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج دوپہر کے بعد آپ کے لئے اچھی خبر آ سکتی ہے اور وہ معاملہ بھی حل ہو سکتا ہے جس کے بارے میں کافی دنوں سے پریشان تھے۔ اپنوں کی جانب سے البتہ ناراضگی کا عمل جای رہ سکتا ہے۔

 

 

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

روزگار کے حصول میں مسلسل دشواریاں آ رہی ہیں، کہاں غلطی ہوئی ہے۔ چیک کریں اور زکر الٰہی بھی شروع کریں۔ اس سے بہت غافل ہو رہے ہیں۔ آج ہو سکے تو صدقہ ضرور دیں۔