برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کافی دنوں سے ایک مشکل کا شکار ہیں اور آپ سے فیصلہ کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے، حالات بالکل ساتھ نہیں دے رہے۔ ان حالات میں آپ استخارے سے مدد لیں یا پھر دو تین ذہین آدمیوں سے مشورہ کر کے قدم اٹھائیں۔ ان دنوں آپ کی زندگی میں ایک اہم تبدیلی کا عمل بھی شروع ہو رہا ہے ،آپ کو اس پر فوکس کرنا ہوگا تاکہ برسوں کے بعد آپ کی زندگی کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کی تلاش میں تھے وہ ان شاءاللہ اس ہفتے خوشی کی خبر سن لیں گے، کاروباری حضرات کے لئے بھی اب سنہری مواقع شروع ہو رہے ہیں وہ سرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں، مزید شراکت داری بھی کر سکتے ہیں جو لوگ خود کو کسی بندش میں مبتلا سمجھ رہے ہیں وہ اب خود کو آزاد سمجھیں اور اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں کامیابی ملے گی۔

 

 

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے اور نہ ہی ویسے رشتے رہے ہیں سب مطلب پرست ہیں، جب تک آپ کی ضرورت تھی آپ کو استعمال کیا اور جب ختم ہو گئی تو آنکھیں بدل لیں، اب آپ بھی سنجیدہ ہو جائیں اور اچھے برے میں تمیز کر لیں تو بہتر ہے جو لوگ ہجرت کرنے کے بارے میں پروگرام بنا رہے ہیں وہ ٹھیک فیصلہ کر رہے ہیں، اسی میں برکت ہے ،اب زندگی کے نئے دور کا آغاز بھی ہو رہا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ان لوگوں سے دور ہو جائیں جن کی وجہ سے ماضی میں مشکلات اور پریشانیاں رہی ہیں اب وہ دوبارہ زندگی میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں فیصلہ آپ نے کرنا ہے، ویسے بھی اب خود کو بدلنا پڑے گا، اس کے لئے دل پر پتھر رکھنا بھی ضروری ہے جو لوگ اب کچھ کر گئے وہ بہت آگے نکل جائیں گے اور جو لوگ اب بھی سستی اور لاپروائی کا مظاہرہ کریں گے وہ بعد میں صرف پچھتائیں گے۔

 

 

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک اہم معاملے سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے جو مقصد دماغ میں چل رہا ہے اس کے قریب ہیں اور جلد ہی حاصل بھی ہو جائے گا، جن لوگوں نے الگ رہائش کا ارادہ کیا ہوا ہے وہ اب کوشش ضرور کریں اس لئے کہ دوبارہ ایسے حالات بننے بہت مشکل ہیں، اب قدرتی سلسلے بن سکتے ہیں اور آپ کو پوری توجہ دینا ہو گی، لوگ آہستہ آہستہ آپ کاساتھ چھوڑ رہے ہیں، آپ اب اکیلے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ماضی کی غلطیوں سے اگر آپ نے اب بھی کچھ نہیں سیکھا تو اپنے ساتھ بڑا ظلم کیا ہے، کیا ساری زندگی دوسروں کے لئے رہ گئی ہے آپ نے اپنے لئے کچھ نہیں کرنا، بہت ہو گیا زندگی کو مذاق مت سمجھیں، اللہ کا نام لے کر اپنی زندگی بنانے کے لئے قدم اٹھائیں میرے اللہ نے چاہا تو اس میں بڑی کامیابی حاصل ہو گی لیکن جلدی کریں وقت تیزی سے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے جو قدر کریں گے وہی کامیاب رہیں گے۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ دیں اور روزانہ چہل قدمی کرنا اپنا معمول بنا لیں۔ ابھی ساری زندگی پڑی ہے آپ کے سامنے اور آپ ہیں کہ ہمت ہار گئے ہیں۔ بھائی اللہ تو ہے نہ پھر کس بات سے گھبرانا اس نے آگے ہمارے لئے اچھا ہی سوچا ہوگا۔ آپ نے بسم اللہ کر کے قدم اٹھانا ہے، پھر کامیابی دیکھیں کس طرح قدم چومتی ہے، اس وقت آپ کی ایک کوشش بڑی تیزی سے آپ کو بہتری کی جانب لے کر جا رہی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ حالات کے مطابق قدم نہیں اٹھائیں گے ،کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ ان دنوں ایک آفر ملنے کی امید ہے ، جو سلسلہ برسوں پہلے بند ہو چکا تھا وہ دوبارہ مل جانے کی امید ہے۔ ایک دوست مدد کرے گا اور مالی حالات کے سلسلے میں بھی مشکل سے نکلنے میں مدد کرے گا ۔گھریلو زندگی آپ کی بھرپور توجہ مانگ رہی ہے آپ نے اب خود کے لئے بھی اور ان کے لئے بھی جینا ہے۔

 

 

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ہر وقت دماغ پر کوئی نہ کوئی ٹینشن سوار رکھیں گے تو صحت بھی خراب ہو گی اور سارے کام انجانی سی نحوست کا شکار رہیں گے۔ اب قدم اٹھائیں، ہمت دکھائیں اور کچھ کر کے دیکھیں۔ مشتری اور شمس زائچے میں ہیں یہ عزت، دولت، شہرت تینوں معاملات میں آپ کو بہتری دیں گے مگر یہ تب ہوگا جب آپ بھی چاہیں گے۔ اللہ کبھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا، نہ ہو جسے خیال اپنی حالت کے بدلنے کا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ دوہری شخصیت والے شخص کے قریب ہیں اور اندیشہ ہے کہ وہ آپ کو نقصان نہ دے دے، اس لئے جس قدر جلد ممکن ہو خود کو اس سے دور کر لیں، اس ہفتے مالی معاملات بحکم اللہ حل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، تمام ضرورتیں پوری ہوں گی جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کی تلاش میں تھے وہ خاص طور پر خوشخبری سن سکیں گے، اولاد کے حوالے سے بھی اب زندگی میں خوشیاں آنے کی امید ہے۔

 

 

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

مت بھولیں کہ زندگی میں دوسروں نے آپ کے ساتھ کیا سلوک کیا ہے یہ تو نہیں کہتے بدلہ لیں مگر ان سے دور ہونا تو بس میں ہے مگر آپ ان سے دور ہونے کو بھی تیار نہیں ہیں جو بڑے نقصان کا خطرہ ظاہر کر رہا ہے ان دنوں آپ کی ذرا سی غلطی حالات خراب کر سکتی ہے۔ آپ فوری طور پر سب کچھ چھوڑ کر صرف اپنے روز گار کی طرف توجہ دیں۔ اس میں ان شاءاللہ آپ کے لئے کافی کچھ ہے، آگے بڑھ کر اپنا حصہ لے لیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اس وقت ستاروں کی جو پوزیشن بنی ہوئی ہے وہ آپ کے لئے بہت شاندار حالات کو ظاہر کر رہی ہے، آپ کسی کے کہنے پر غلط قدم مت اٹھا لینا، اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھائیں، برسوں کے بعد اتنا اچھا وقت ملا ہے جو تمام تر مایوسیوں کو ختم کرے گا یہ ایک بڑی تبدیلی کی طرف بھی آپ کو لے کر جا رہا ہے۔ شاید موجودہ رہائش میں بھی تبدیلی آئے، آپ ذہنی طور پر تیار رہیں۔