برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل Aries (March 21 – April 20)
آپ پچھلے کافی دنوں سے جن معاملات کو لے کر پریشان تھے۔ آج سے ان میں ان شاءاللہ بہتری آنا شروع ہو جائے گی اور راستے میں جو لوگ رکاوٹ لا رہے تھے، وہ بھاگ جائیں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی Taurus (April 21- May 20)
مالی حوالے سے بحکم اللہ بہتری کا عمل جاری ہے۔ اور آپ کی محنت، ایمانداری اس میں مزید برکت ڈال دے گی۔ اس وقت آپ کو اپنے حوالے سے اہم فیصلے بھی لینے ہوں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون Gemini (May 21 – June 20)
اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں۔ وہ آپ کو ہر مشکل سے ضرور نکالے گا۔ بس ایک سچی توبہ کی اشد ضرورت ہے۔ کئی مسائل آپ نے خود اپنے لئے کھڑے کئے ہوئے ہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی Cancer (June 21 – July 20)
آپ جب تک دوسروں سے امید لگاتے رہیں گے تب تک کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ بس میرے اللہ سے امید اور توکل لگا کر رکھیں۔ دنوں میں حالات بدل جائیں گے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست Leo (July 21 – August 21)
اپنی عزت وقار کا خیال رکھیں۔ آپ اس طرف نا جائیں جہاں مخالفین موجود ہیں اور آپ کو بھی معلوم ہے کہ وہ اندرون خانہ آپ کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر Virgo (August 22- September 22)
آپ کو روزانہ کے حساب سے حسبِ توفیق صدقہ دینے کی ضرورت ہے۔ چند روز مشکل کے ہیں وہ اگر ٹل جائیں تو بہت اچھا ہے۔ آپ کو شرارتیں کرنے والوں سے بھی دور رہنا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر Libra (September 23 – October 22)
آپ اپنے لئے صاف اور سیدھے باتیں ہی سوچیں۔ دماغ میں الٹی باتیں مت لائیں۔ ان شاءاللہ آگے چل کر جو بھی ہوگا وہ اچھے کی امید ہے۔ آج بھی کچھ بہتری ہے آپ کے لئے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر Scorpio (October 23 – November 22)
اس وقت مالی طور پر ایک طرف سے فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے۔ اور سالوں سے جاری ایک مسئلے کا حل بھی اب سامنے آتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ کے لئے اچھا دن ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر Sagittarius (November 23 – December 20)
اپنوں کے ساتھ اختلافات کا امکان ہے اور جس بھی بات پر آپ حق پر ہیں۔ وہ بات کوئی سننے کو تیار ہی نہیں ہوگا۔ اس لئے ابھی خاموشی اختیار کرنا ضروری ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری Capricorn (December 21 – January 19)
جن لوگوں نے اپنے راز سب کے سامنے کھول کر رکھے ہیں۔ وہ اب خیال کریں۔ چھوٹی سی بات بھی کسی نے کر دی تو آپ کو سخت شرمندگی ہوگی۔ آج بہرحال کسی بوجھ کو محسوس کریں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری Aquarius (January 20 – February 18)
ایک مرتبہ پھر کوئی آپ کے خلاف ہو کر چلنے کی کوشش میں ہے اور آپ کو شدید تنگ کر سکتا ہے۔ اس لئے چند دنوں تک بے حد ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ چاروں قل روزانہ پڑھا کریں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ Pisces (February 19 – March 20)
نوکری میں جو خرابیاں ہو رہی تھیں۔ وہ اب ان شاءاللہ ٹھیک ہوتی چلی جائیں گی۔ اور جس کسی کو روزگار کی تلاش ہے وہ بھی اب جلد خوشخبری سن سکین گے۔ اچھا دن ہے۔