برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج کچھ معاملات میں اہم پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔ آپ جس بھی طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں وہ ایک دو دن میں پوری ہونے کا چانس بھی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ بہت سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ ورنہ یہ شدت بھی اختیار کر سکتا ہے۔ آج گھر پر توجہ بھی ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کے لئے سکون ضروری ہے۔ صحت کا خانہ بھی ٹینشن کی وجہ سے خراب ہو رہا ہے صدقہ دیں اور سارے معاملات صرف سپرد اللہ کر دیں سب اچھا ہی ہوگا۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں۔ اس میں اتنا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ نے چاہا تو کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ شام تک اچھی خبر ہی آئے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ کاروبار کر رہے ہیں وہ آج کل سنبھل کر چلیں میرے اللہ نے چاہا تو مشکل سے اور نقصان سے بچ جائیں گے مگر نئے بندے پر اعتبار مت کریں اس میں خطرہ ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

گھر میں پھر بے سکونی والی کیفیت ہے۔ آپ کی ذہنی کیفیت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ آپ یاحی یا قیوم کا کثرت کے ساتھ ورد کریں۔ اللہ نے چاہا تو اس سے بہتری آئے گی۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت ٹینشن کی وجہ سے خراب ہے۔ آپ نے کسی بات کو اپنے سر سوار کیا ہوا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سب کچھ سپرد اللہ کرکے حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد شروع کر دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اب حالات اس طرح کے نہیں رہے جب سب اپنے ایک ہو کر چلتے تھے۔ اب تو صرف مطلب کے لئے ملتے ہیں اور ان دنوں تو خاص طور پر ایسے لوگوں سے سامنا ہے آج بھی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

بلاک رقم کی واپسی ممکن ہے۔ آپ جس قدر پریشان تھے۔ اس حوالے سے بھی اب سکون والی خبر ہے اور روزگار کے حوالے سے بھی کوئی پیش رفت ہو سکتی ہے۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

دوہری شخصیت کے قریب بھی مت جائیں۔ اس وقت وہ سرگرم عمل ہیں اور کو نقصان دے سکتے ہیں۔ اس لئے وارننگ ہے کہ اپنے قدم پیچھے کی جانب کر لیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

صحت کا صدقہ دیں اور علاج سے زیادہ پرہیز اور چہل قدمی پر توجہ دیں۔ جو بات ذہن پر سوار ہے ۔ وہ اب حل دے جائے گی مگر آپ کی خاموشی ضروری ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اپنے لئے ایک اچھی خبر سن سکیں گے جن لوگوں نے کاروبار میں پیسہ لگانا ہے۔ وہ لگا سکتے ہیں اور خود اپنا بھی چھوٹا موٹا روزگار کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔