برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو ایسا لگتا ہے جیسے مخالفین کی بری نظر کا شکار ہیں آج راشن کا صدقہ دیں اور بھوکوں کو کھانا کھلا دیں۔ آج مزاج میں غصے کی کیفیت بھی شامل ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جو چاہتے ہیں وہ ضرور ملے گا مگر کچھ انتظار بھی تو کریں کیوں جلد باز واقع ہوئے ہیں۔ اس وقت ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ اس میں کوئی اور فائدہ لے جائے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں آپ کے قریب ہے بچ کر چلیں اور راز کی باتیں کسی سے نہ کریں۔ آج مالی طور پر ان شاءاللہ ضرورت پوری ہونے کی اُمید ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آہستہ آہستہ صورتحال قابو میں آ رہی ہے۔ اب ان لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے جو ماضی میں نقصان دیتے رہیں ہیں آج بس روز گار پر توجہ دیں اس میں بہتری نظر آتی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو چاہتے ہیں وہ ایک دو دن صبر کرنے سے ہی حاصل ہو جائے گا آج کا دان اچھا اور کئی حوالوں سے بہتری کی خبر دے رہا ہے۔ اس وقت بڑی کامیابی کے قریب ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
مریخ زائچے میں ہو تو بلا وجہ غصہ کشیدگی جھگڑے کا سبب بنتا ہے۔ ان معاملات سے بچ کر چلیں۔ حسب توفیق صدقہ دیں اور یا کریم یا سلام کا ورد بھی 500 بار کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
مریخ جب زائچے میں ہو تو کسی کے ساتھ اختلافات اور جھگڑے لاتا ہے۔ آج صورتحال کچھ ایسی ہی ہے بہت ہی بچ کر چلنے کی ضرورت ہے اور گھر پر خاص توجہ دیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ابھی چند دن اور صدقے کا عمل جاری رکھیں اور سیدھے اور صاف راستے پر چلتے جائیں۔ معاف کرنا اور معافی مانگنے میں آپ کی عزت بڑھے گی آج اہم دن ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
رسک لینے سے دور رہیں آپ کے لئے یہ کسی بھی طرح ٹھیک نہیں ہے۔ پہلے ہی کوئی نہ کوئی بلا گلے پڑی رہتی ہے۔ اب ایسا کرنا مزید مشکلات پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کیوں کسی بھی اسے مسئلے کو چھیڑ رہے ہیں۔ جس میں پہلے ہی بہت خطرہ ہے اور اب ایسا کرنا بڑے نقصان اور بدنامی کو دعوت دینا ہے۔ آج زبردست وارننگ ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اپنی زندگی کے بارے میں اب کوئی بڑا فیصلہ ضرور لیں اگر زندگی نے دوبارہ موقع نہ دیا تو پھر ایک اچھا وقت ہاتھ سے نکل جائے گا اہم دن ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ناجانے کیوں ایسا لگتا ہے جیسے آپ کسی خاص قسم کی بد نظری کا شکار ہو رہے ہیں اس کے لئے آپ کو صورة حشر کی آخری تین آیات پڑھنے کی صبح و شام اشد ضرورت ہے۔