برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ماضی میں جو ہو چکا ہے ا کو بھول جائیں اب نئے سرے سے زندگی کا آغاز کریں حالات خودبخود بنتے چلے جائیں گے آپ بس خود کو ذہنی طور پر تیار ضرور رکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ نے جلد بازی میں پہلے بھی بہت سے کام خراب کئے ہیں اور اب ایسی غلطی کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے۔ دوست اور دشمن کی پہچان کریں اور وہ بھی خصوصاً آج۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

کوئی درمیان میں اہم رول ادا کر کے آپ کو کسی کے ساتھ لڑانے کی کوشش کر سکتا ہے آپ کو بس اپنی عقل سے کام لنیا ہوگا اور آج کا دن جیسے تیسے ٹالنے بھی ضروری ہے۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن لوگوں نے آپ کی زندگی کو تنگ کر رکھا تھا آپ کو خود ہی ان سے دوری اختیار کر لیں تو بہتر ہے ورنہ آگے چل کر وہ اور بھی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں فوری توجہ دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صرف آج کا دن صبر کر لیں آگے چل کر صورتحال تیزی سے آپ کے حق میں بہتری کی جانب جائے گی اور آپ ان مشکلات سے نکل جائیں گے جس میں کافی عرصے سے آئے ہوئے تھے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جن افراد نے ماضی میں دھوکا دیا تھا وہ اب بھی حرکت میں ہیں اس وقت بے حد محتاط ہو کر چلنے کی ضرورت ہے آپ کو چاہئے کہ چاروں قل پڑھ کر اپنے اردگرد حصار بنالیں۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو کسی بھی معاملے میں بات دل پر لینے کی ضرورت نہیں ہے اپنے سارے مسئلے اور پریشانیاں اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔ پھر دیکھیں حالات کس طرح بدلتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج شام تک ان شاءاللہ اس مشکل سے نکل جائیں گے جس کی وجہ سے کافی عرصے سے مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے۔ آج کا دن بس تھوڑا سا صبر اور کر لیں تو بہتر ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کچھ اضافی ذمہ داریوں کا بوجھ سر پر آسکتا ہے جو کام رکاوٹیں کی نظر ہو رہا تھا۔ وہ اب بہتر ہو رہا ہے۔ مگر کامیاب وہ لوگ ہی ہوں گے جو محنت اور لگن میں یقین رکھیں گے۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک بات بگڑ رہی ہے اس کو ابھی سے پکڑ لیں تو بہتر ہے اگر یہ ہاتھ سے نکل گئی تو بڑا مسئلہ ہوگا۔ آج شرارتیں لوگ اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں محتاط ہو جائیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ان دنوں آپ کا ایک بند سلسلہ چلنے کا امکان پیدا ہو رہا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اب دوبارہ وہی کام کرنا پڑے جو ماضی میں کرتے چلے آئے ہیں۔ آپ کے لئے شاید بہتر رہے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج اپنی نظر اتاریں اور لازمی صدقہ بھی دیں زحل زائچے میں مختلف قسم کے معاملات میں خرابی کا سبب بن رہا ہے صدقے سے ان شاءاللہ ہر بلا ٹل جائے گی۔