برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو چند دن ابھی صبر سے کام لینا ہوگا اور جیسے بھی وقت گزرتا ہے اس کو گزرنے کی کوشش کریں۔ آپ کو ذرا سی غلطی آپ کے لئے بڑی مشکل پیدا بھی کر سکتی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ لاکھ ہاتھ پاﺅں مار لیں آپ کو کسی کی بھی حمایت حاصل نہیں ہو گی سب مطلب نکال کر پیچھے ہو گئے ہیں۔ اس لئے خود کو اب نئی زندگی کی طرف لانے کی کوشش ضروری ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
امکان ہے کہ آپ کا ستارہ بحکم اللہ آپ کی کوشش کو اب کامیابی سے ہمکنار کرے گا آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی ملنے کا امکان ہے فکر نہ کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنے کام سے کام رکھیں آپ کیوں بلا وجہ دوسروں کے لئے خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں اور خود بھی پریشان ہیں۔ حالانکہ اس طرف سے بالکل بھی مسئلہ نہیں ملنا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کمزور حالات میں اس میں کوئی شک نہیں ہے مگر اللہ نے چاہا تو اس سے نکل جائیں گے مگر صبر سے چلیں اور چھوٹا ہو یا بڑا کام محنت کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
حالات برے نہیں ہیں۔ آپ نے خود اپنی سمت کو غلط کیا ہوا ہے بس اس کو درست کر لیں پھر بہت کچھ ان شاءاللہ بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔ آج اہم دن ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ابھی کسی بدنظری کا شکار دکھائی دیتے ہیں اس کی وجہ سے آپ اور آپ کی فیملی صحت کے حوالے سے اور مختلف امور میں مشکلات کا شکار ہیں فی الحال صدقہ فوری دینا ہوگا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
استخارے سے مدد لیں یا پھر چند دن صبر سے کام لیں اور الل ہپاک پر توکل اختیار رکھیں اس طرح ان شاءاللہ وہ راستہ خودبخود آپ کے سامنے آجائے گا جس کی ضرورت ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
نیا طے شدہ رشتہ خراب ہو سکتا ہے جذباتی پن کا مظاہرہ نہ کریں اور اگر رشتے کے شروع میں اختلافات میں تو پھر ایسے رشتے چھوڑ دیں بہتر ہے اور روزگار پر توجہ دیں بس۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج صدقے کی ضرورت ہے انجانی سی بلا گلے پڑی ہوئی ہے۔ اگر صدقہ دیں گے تو یہ ٹل جائے گی اور اب کچھ سکون سے فیصلے بھی کریں یہ وقت کی ضرورت ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کوئی ایسی وجہ ضرور ہے درمیان میں ہے جو عرصہ دراز سے آپ کو بلا وجہ تنگ کر رہی ہے۔ اس لئے اس کو تلاش کریں اور اپنے ذاتی معاملات کو بھی اچھی طرح ضرور چیک کر لیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کچھ اہم فیصلے تو اب کرنے میں۔ مگر خود کو ابھی اگر مشکل میں ڈال کر بھی کر لئے تو کوئی ہرج نہیں ہے۔ ان شاءاللہ آگے چل کر وہ خودبخود آپ کے حق میں بہتر ہی ہو سکتے ہیں۔