کافی دنوں سے حکومت پیٹرول کی قیمتوں پر نظر ثانی کر رہی ہے ۔16 ستمبر سے پٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان، وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرنے یا نہ کرنے کا اعلان کرے گی .

میڈیا رپورٹس میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیے جانے کا امکان ہے .حکومت کی جانب سے اب ایک ماہ کی بجائے 15 روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے غور کیا جاتا ہے. اوگرا کی جانب سے یکم ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کر دیا تھا.

اب نئی سمری پر وزارت خزانہ کل وزیراعظم کی اجازت طلب کرے گی. وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا. واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 31 اگست کو اوگرا نے سفارش کی تھی کہ یکم ستمبر سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ کیا جائے.

تاہم وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری مسترد کر کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا. جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ وزارت پٹرولیم نے اعلان کیا تھا کہ ستمبر کے ماہ سے ہر 15 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا.اس بارے میں اپنی رائے کا اظہارکمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہارکمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔