عامر لیاقت کا نام کون نہیںجانتا اور کئی بار تو ان کو غلط الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے ۔ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری شادی آج بھی کئی لوگوں کے لئے موضوع بحث ہے ۔۔۔اس کی وجہ ان کی پہلی بیگم کا کوئی نا کوئی بیان یا کوئی ایسا عمل ہے

جس کی وجہ سے لوگ واپس اس بات پر متوجہ ہوجاتے ہیں کہ عامر لیاقت نے آخر دوسری شادی کس سے کی۔۔۔ان کی بیگم سیدہ طوبیٰ عامر نا صرف لکھتی ہیں بلکہ ماڈلنگ اور اداکاری کا شوق بھی رکھتی ہیں اور جب یہ شادی ہوئی تھی

تو اسی وقت عامر لیاقت نے ہر شو میں بیٹھ کر یہ مقصد بہت واضح کردیا تھا کہ میری بیوی کو فلم بھی ملے گی تو کرنے دوں گا۔۔۔تو عوام کو بتا دیں کہ انہوں نے ماڈلنگ کے اس سفر کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور فائزہ سیلون کے لئے انہوں نے برائڈل شوٹ کروائی

۔۔۔ایک بار پھر دلہن کے روپ میں انہیں دیکھا تو سب کو اچھا لگا کیونکہ وہ واقعی حسین لگ رہی تھیں اور ڈاکٹر عامر لیاقت نے بھی ان کی پوسٹ کو شیئر کیا اور یہ ایک اشارہ تھا جو انہوں نے اپنے فینز کو اور بیگم کو دیا کہ وہ خود بھی طوبی کو اس روپ میں دیکھ کر کافی خوش اور حیران ہوئے۔۔۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکش  میں ضرور کریں ۔