پچھلے کافی دنوںسے کورونا میں مبتلا بالی وؤد کی جان ملائکہ اروڑاکے حوالے سے نئی خبر آ گئی ۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے عالمی وبا کورونا کو شکست دے دی . سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے چہرے پر ماسک لگائے اور ہاتھ میں کافی کا کپ پکڑے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن بھی لکھا

.انہوں نے مداحوں کو کورونا کو شکست دینے کی خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ کئی دنوں بعد اپنے کمرے سے باہر آنے اور اہلخانہ کے ساتھ بیٹھنا سیر کرنا جیسا لگ رہا ہے.انہوں نے بتایا کہ وہ خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں کہ وہ اس وائرس میں مبتلا ہونے کی پریشانی سے باہر آچکی ہیں.

اداکارہ نے لکھا کہ ’معمولی درد اور ہلکی علامتوں کے ساتھ موذی وائرس کو شکست دینے پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں اور اپنے ڈاکٹرز، اہل خانہ، ہمسائے اور مداحوں کی خصوصی طور پر مشکور ہوں.‘انہوں نے مزید لکھا کہ اس برے وقت میں آپ سب نے میرے لیے جو کچھ بھی کیا ہے اس کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، آپ سب برائے کرم محفوظ رہیں اور اپنا خیال رکھیں

.اس سے قبل ملائکہ اروڑا نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو یاد کرتے ایک پوسٹ شیئر کی تھی، انہوں نے بیٹے ارحان خان اور اُس کے پالتو کتے کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دونوں گھر کی دوسری جانب سے ملائکہ کی جانب دیکھ رہے ہیں.۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹص سیکشن میں ضرور کریں ۔