ارشد خان ان لوگون میں شمار ہوتا ہے جن کو ایک رات کے اندر ایسی شہرت ملی جس کے لئے لوگ سالوں محنت کرتے ہیں اور اس کے بعد ان کی قسمت کہ ان کو شہرت ملے یا نہ ملے ۔ ارشد خان ایک چائے کے ڈھابے پر کام کیا کرتا تھا ایک دن ایک لڑکی آئی اس نے اس کی تصویر لی اور سوشل میڈیا  پر لگا دی ۔ پھر کیا تھا کوئی اس کے چہرے کا عاشق ہوا تو اکوئی

آنکھوں کو ۔ حتی کے بھارت سے بھی اس کے لاکھوں کی تعداد میں فالوورز بن گئیے اور اگلے ایک ہفتے کے اندر اندر ارشد خان کے پاس 7 کمپنیوں کے کنٹریکٹ موجود تھے جوچاہتے تھے کہ ارشد خان چائے والا ان کے لئے ماڈلنگ کرے ۔ ارشد خان نے کام کی ہامی بھری اور مختلف کمپنیوں کے لئے ماڈلنگ کرنے لگا ۔ رفتہ رفتہ مختلف ویڈیوز ، مارننگ شوز میں آیا اور دیکھتے ہی چھا

گیا۔ اس کے بعد ارشد خان کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔ لیکن ارشد خان اندر سے وہی چائے والا ہے ۔ اور اپنے ہاتھ سے کام کرنا اسے پسند ہے حال ہی میں اس کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ارشد خان ایک ایکسویٹر میں بیٹھ کر لوگوں سے کہ رہا ہوتا ہے کہ اس نے شوبز کے علاوہ ایک اور بزنس شروع کیا ہے اور میں آپ لوگوں سے شئیر کرنا چاہتا ہوں جس کے بعد وہ دکھاتا ہے کہ ایک گاڑی میں بیٹھ کر کام کر رہا ہے اور کسی تعمیراتی جگہ پر کام میں مصروف ہے ۔آپ بھی ویڈیو دیکھیں