دل کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری ، پاکستان کا سٹنٹ بنانے کا کامیاب تجربہ ,اسلامی دنیا میں دوسرا ملک بن گیا
اسلام آباد( آن لائن) امراض قلب کے مریضوں کے بڑی خوشخبری،پاکستان سسٹنٹ بنانے والا دنیا کا اٹھارواں اور اسلامی دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ۔ مقامی طور پر دل کے سٹنٹ بنانے سے 8ارب روپے کی سالانہ بچت ہوگی ۔ نجی چینل سماءنیوز کے مطابق پاکستان نے سٹنٹ بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، پاکستان سٹنٹ بنانے والا دنیا کا اٹھارواںاور اسلامی دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ مسلمان ممالک میں اب تک صرف ترکی ہی سٹنٹ بنانے والا واحد اسلامی ملک تھا۔ جنوبی ایشیا میں مقامی طورپر صرف بھارت سٹنٹ تیار کرتا ہے۔ مقامی طور پر دل کے سٹنٹ بنانے سے 8ارب روپے کی سالانہ بچت ہوگی ۔وزیراعظم عمران خان کل جمعہ کو نسٹ میں اسٹنٹ بنانے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نسٹ کے طلبہ اور انجینئرز سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نسٹ کی جدید لیبارٹری ، سٹنٹ تیاری کے مراحل کا معائنہ کریں گے۔