مریم نواز کی ریلی میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کاروائی کا فیصلہ
گوجرانوالہ جلسہ گاہ میں ماسک کا استعمال نہیں کیا جا رہا ، حکومت پنجاب کا اداروں کی رپورٹ پر کاروائی کا فیصلہلاہور( 16 اکتوبر2020ء) پنجاب حکومت نے مریم نواز کی ریلی میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کاروائی کا فیصلہ کرلیا، گوجرانوالہ جلسہ گاہ میں ماسک کا استعمال نہیں کیا جا رہا ، حکومت نے اداروں کی رپورٹ پر کاروائی کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی نے شاہدرہ میں نائب صدر ن لیگ کے خطاب سمیت کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر رپورٹ بنا لی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مریم نواز کی ریلی میں کارکنا ن ایس اوپیز کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔گوجرانوالہ جلسہ گاہ میں ماسک کا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔پنجاب حکو مت نے رپورٹ پر کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار حامد میر نے وزیراطلاعات شبلی فراز کے چیلنج پر کہا کہ جلسہ گاہ کا اسٹیج بالکل وہاں بنایا گیا جہاں سے گراؤنڈ شروع ہوتا ہے،عمران خان کا گوجرانوالہ اسٹیڈیم میں جلسے کے دوران اسٹیج بالکل اسی جگہ بنایا گیا تھا، جہاں پر آج اسٹیج بنایا گیا ہے،عمران خان اور آج کے جلسے میں فرق یہ ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں اتنے لوگ موجود نہیں تھے۔عمران خان کے جلسے میں قیادت نے تقریریں شروع کردی تھیں لیکن آج کے جلسے میں ابھی تک قیادت نہیں پہنچ سکی۔ یہاں پر مسلم لیگ ن کے ساتھ پیپلزپارٹی، جے یوآئی ف اور دوسری جماعتوں کے بھی جھنڈے نظر آرہے ہیں۔یہاں پر اگر مسلم لیگ ن کا جلسہ ہوتا تو شاید اتنی عوام نہ ہوتی لیکن پی ڈی ایم کا مشترکہ جلسہ ہے اس لیے کراؤڈ بہت زیاد ہے ، یہاں جلسے میں کورونا ایس اوپیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا، کم لوگوں نے ماسک پہنیں ہوئے ہیں، انہوں نے ماسک جیبوں میں ڈالے ہوئے ہیں۔کارکنان اور رہنماؤں سے پوچھا تو کہتے ماسک پہن کر ہم نعرے کیسے لگائیں گے، ایک کارکن نے کہا کہ حکومت نے کنٹینر لگا کر معاہدہ توڑ دیا ہے تو ہم کیوں ان کی بات پر قائم رہیں۔حامد میر نے بتایا کہ اگر حکومت کنٹینر کھڑے نہ کرتی تو شاید اتنے لوگ نہ ہوتے۔