ٹائیگر فورس کا کنونشن ،وزیراعظم عمران خان کی آستینیں چڑھا کر کنونشن سنٹر آمد

اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ٹائیگر فورس کنونشن کی تقریب جاری ہے،کنونشن میں ٹائیگر فورس کی بڑی تعداد شریک ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی کنونشن سنٹر میں پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خان کنونشن سنٹر میں داخل ہوئے تو انہوں نے آستینیں چڑھا رکھی تھی، جیسے وہ آج اپوزیشن کوگوجرانوالہ جلسے کی تنقید کا جواب دینگے۔وزیراعظم عمران خان کی آمد پر شرکا نے پرتپاک استقبال کیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا ۔