نوازشریف صاحب! آپ کا سوال کرنے کا وقت ختم، اب جواب دینے کا وقت آگیا
آپ کو واپس لانے کیلئے قانون حرکت میں آئے گا، قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کریں، نانی احترام کا رشتہ ہے، وزیراعظم نے کوئی غلط بات نہیں کی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنسکراچی 18 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف صاحب! آپ کا سوال کرنے کا وقت ختم، اب جواب دینے کا وقت آگیا ہے، آپ کو واپس لانے کیلئے قانون حرکت میں آئے گا، قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کریں، نانی احترام کا رشتہ ہے، وزیراعظم نے کوئی غلط بات نہیں کی۔ انہوں نے کراچی میں وفاقی وزیر علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاست دانوں کو غداری کے سرٹیفکیٹ دینے پریقین نہیں رکھتے اس کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کریں میاں صاحب! آپ کا سوال کرنے کا وقت گزرگیا ہے اب آپ کے جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔ میاں صاحب آپ اتنے دلیر ہیں تو آپ کے منہ سے کلبھوشن کا نام کیوں نہیں نکلتا؟ نوازشریف کو باہر سے لے کرآئیں گے۔قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی حواری کہتے ہیں کہ نوازشریف نے افراد پر تنقید کی ہے۔اداروں کے ساتھ کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن میں ثابت کروں گا کہ ان کا مسئلہ کسی ایک فرد سے نہیں بلکہ اداروں کے ساتھ ہے۔ نواز شریف ہوتے کون ہیں سوال پوچھنے والے، آپ وہ ہیں جس کو پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے جھوٹا اور امانت میں خیانت کرنے والا ثابت کرکے وزارت عظمی سے باہر پھینکا تھا اور آپ سزا یافتہ قیدی ہیں جو ملک سے بھاگ کر لندن میں بیٹھے ہیں۔سوالات ہم کریں گے جس کی فہرست طویل ہے۔ جب پنجاب میں وزارت لینے کے لیے جنرل جیلانی اور جنرل ضیاء الحق کی گود میں بیٹھ کر پنجاب کے وزیراعلی بن رہے تھے تو اس وقت جمہوریت یاد نہیں آرہی تھی۔اسد عمرنے کہاکہ میثاق جمہوریت کے بعد اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے جبکہ اس کے بعد آپ کو سپریم کورٹ کے ذریعے فارغ کردیا گیا۔