کیا آپ کو زنجیر، یارانہ اور انٹی نمبر ون جیسی فلمیں یاد ہیں تو آپ کو بے شمار فلموں میں اداکاری کرنے والے ویٹرن اداکارہ ستیش کول بھی یاد ہونگے جنہوں نے سینکڑوں فلموں میں کام کیا لیکن آج بھکاری کی طرح زندگی جی رہے ہیں ۔

تین سو سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے معروف اداکار ستیش کول ان دنوں ایک ہسپتال میں موت اور زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ان کو پنجابی فلموں کا امیتابھ بھی کہا جاتا ہے۔انہوں نے بولی وڈ کے لیجنڈ دلیپ کمار، دیو آنند اور شاہ رخ خان جیسے اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ اپنے عروج پر کروڑوں کی کمائی کرنے کے باوجود آج وہ بھکاریوں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ان کی بیوی ان کو چھوڑ کر چلی گئی جس کے بعد ان کی زندگی میں تبدیلی آنے لگ گئی اور پھر اب ایسی حالت ہیں جیسے بکھاری کی ہوتی ہے ابھی بھی جناب ہسپتال میں ہے اور انتی رقم نہیں کہ ہسپتال کا بل ہی ادا کرسکے