عمران خان نے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ، بجلی سستی دینے کا اعلاناسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے اور درمیانے صنعت کاروں کو خوشخبری سناتے ہوئے اضافی بجلی 50 فیصد کم نرخ پر فراہم کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر گزشتہ اتوار سے چھوٹے صنعت کیلئے اضافی بجلی، یعنی جس کا پچھلی نومبر کو بجلی کا بل آتا ہے اس بل سے جو بھی اضافی بجلی وہ استعمال کریں گے اس کو ہم اگلی جون تک اضافی بجلی پچاس فیصد کم ریٹ پر دیں گے ۔مثلاءاگر 16 روپے یونٹ خرید رہے تھے تو انہیں اب یہ اضافی بجلی آٹھ روپے فی یونٹ فراہم کی جائے گی ۔ ان کا کہناتھا کہ اس کے بعد ہم دوبارہ نظر ثانی کریں گے لیکن ساری انڈسٹر ی کو اگلے تین سال کیلئے 25 فیصد کم ریٹ پر اضافی بجلی فراہم دیں گے ۔