انتہا پسند پھر سیف اور کرینہ کے بچے کے نام کے پیچھے پڑ گئے، تنقید شروع، نومولود کی تصویر بھی سامنے آگئی

بالی ووڈ کا پاور کپل سیف علی خان اور کرینہ کپور دوسرے بچے کے والدین بن گئے ہیں اور ان کے بچے کے نام کو لے کر سوشل میڈیا پر تنقید شروع ہوگئی، تیمور کے بھائی کی تصویر بھی سامنے آگئی ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہاپسند صارفین کی جانب سے کرینہ اور سیف کو جنگجوؤں کے نام بتا کر ان کو طنز کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/amritbhardwaj_/status/1363366018366644224?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1363366018366644224%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F23-Feb-2021%2F1254679%3Ffbclid%3DIwAR2oAl7xL8tGp-9Dw5WMh6jdblWs_yQL4VwwuaRpJCPqm2Y-IvuKYQbIQMM

ایک صارف نے لکھا ’اچھا تو ان کے دوسرے بیٹے کا نام اورنگزیب ہو گا یا بابر؟

ایک اور انتہاپسند بھارتی نے لکھا کہ کرینہ اور سیف اپنے بیٹے کا کیا نام رکھیں گے؟ اسامہ بن لادن، اجمل قصاب یا اورنگزیب۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ٹوئٹر کے مطابق اورنگزیب آ گیا ہے۔

https://twitter.com/jhamukund22/status/1363440869915852805?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1363440869915852805%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F23-Feb-2021%2F1254679%3Ffbclid%3DIwAR2oAl7xL8tGp-9Dw5WMh6jdblWs_yQL4VwwuaRpJCPqm2Y-IvuKYQbIQMM

مکنڈ جا نامی انتہاپسند نے لکھا کہ تیمور کے بعد اب کیا نام رکھا جائے گا؟ بابر یا اورنگزیب؟ ٹیپو سلطان کو بھی یاد رکھیں، میں صرف مشورہ دے رہا ہوں۔