برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ابھی سخت کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں اور دماغ پر بھی زیادہ بوجھ ڈالیں گے تو پریشانیاں نا جانے کہاں کہاں سے دماغ میں آ جائیں گی۔ اس لئے صرف ذکر الٰہی سے ہی کام لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اللہ پاک تو خود فرماتے ہیں کہ دلوں کا سکون صرف اس کی یاد میں ہے۔ پھر اس کو آپ کس جگہ تلاش کر رہے ہیں شائد اسی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔ توبہ کرکے واپسی کا راستہ پکڑیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ دوسروں کو نصیحت کرنے کے بجائے خود کو بچ کر چلیں۔ غلطیاں بے شمار ہو رہی ہیں اور اس کا ازالہ کر نہیں پا رہے۔ ابھی صورت حال خراب ہے اور آپ کی توجہ نے ہی اسے ٹھیک کرنا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ان دنوں آپ جس مشن پر ہیں۔ شائد کامیابی تو مل جائے مگر ساتھ میں کچھ الزام بھی آپ کے سر لگ سکتا ہے۔ اس ل ئے ابھی چند یوم سوچ بچار کے بعد ہی قدم اٹھانا بہتر ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ اپنے اصل مقصد سے ہٹ کر فضول کاموں میں لگے ہوئے ہیں جو اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے والی بات ہے اور مخالفین بھی بے شمار پیدا کر لئے ہیں۔ عقل اور استخارے سے کام لیں اب۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

سب مطلب پرست ہیں اور آج آپ کو کوئی کام پڑ جائے تو اس کو آزما کر دیکھ لیں سب بھاگ جائیں گے۔ اس لئے بہتر ہے کہ آپ پرانی دوستی اور تعلق کو ایک طرف رکھ کر خود سے قدم اٹھایا جائے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو کس بات کی جلدی رہتی ہے۔ ماضی کو اٹھا کر دیکھ لیں۔ آپ کی جلد بازیوں نے ہی آپ کے لئے مشکلات کھڑی کی ہیں۔ اب جو بھی مسئلہ سامنے ہے ٹھنڈے مزاج سے ہی حل کرنا ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

عقرب والے جو لوگ کسی بھی پریشانی میں کافی دنوں سے آئے ہوئے تھے۔آج سے ان کے لئے خوشی کا دروازہ کھل گیا ہے۔ ان شاءاللہ اب تیزی سے مشکلاتیں ضرور حل ہونا شروع ہو جائیں گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

لالچ بُری بلا ہے اور آپ ہیں کہ اپنی اندر سے لالچ کو ختم ہی نہیں کر پا رہے۔ یہ کسی دن آپ کے لئے بڑی مشکل پیدا کر دے گا اور جو آپ کے قریب ہیں وہ ہی چکر دے رہے ہیں آپ کو۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جب تک آپ خانگی مسائل سے باہر نہیں نکلتے۔ مالی طور پر بھی کوئی فائدہ حاصل نہیں کر پائیں گے اور یہ تو ساری زندگی چلتا ہی رہتا ہے۔ آپ کو اب آگے کے بارے میں سوچنا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو آج کسی اہم معاملے میں بڑی پیش رفت ملنے کی خبر آ سکتی ہے اور آپ کی زندگی میں جن افراد نے مشکلات پیدا کی ہوئی تھی۔ وہ خود بخود ان شاءاللہ بھاگ جائیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں۔ آپ خاموش کیوں نہیں رہتے۔ اس وقت آپ کا بولنا ہی پریشانیاں لا رہا ہے۔ آپ میں چونکہ برداشت کی کمی ہے ،شائد اسی لئے ایسا ہو رہا ہے۔