سرسوں کے تیل میں یہ کالا پاؤڈر ملا کر لگا لیں ایسا کالا تیل بنے گا جو آپ کے سفید بال بلکل کالے سیاہ کردے گا یہ بالوں کو لمبا اور گھنا بھی بنائے گا ۔ مرد حضرات اگر لگائیں گے تو گنج پن کا خاتمہ ہوگا نوجوان میں ہی بال سفید ہورہے ہیں تو آج کا بنایا ہوا یہ تیل آپ کے بال سفید ہونے سے روکے گا جو بال سفید ہوچکے ہیں یہ تیل لگانے سے وہ بال سیاح ہوجائینگے اور بالوں میں ایک بہت پیاری کالی چمک بھی آئیگی ۔

آپ نے ایک لوہے کی فالتو کڑاہی لے لیں اور اس کو چولہے پر رکھیں اور اس میں ایک پاؤ سرسوں کا خالص تیل ڈال لیں۔ پھر اس میں آدھی چھوٹی پیالی آملے کا پاؤڈر ڈالنا ہے جو کسی حکیم کی دکان سے مل جائیگا لیکر گرینڈ کرنے سے پاؤڈر مل بن جائیگا پھر اس میں ایک چھوٹی پیالی میتھی دانے کا پاؤڈر ڈالنا ہے ۔ آپ نے دو چمچ کے برابر کلونجی کا پاؤڈر ڈالنا ہے کلونجی لیکر گرینڈ کرلیں پاؤڈر بن جائیگا آپ نے پھر چھوٹی پیالی بھر کر مہندی کا پاؤڈر لینا ہے ۔ مہندی کیمیکل فری ہونی چاہیے آپ نے سادہ مہندی لینی ہے ۔ پھر تمام اجزاء کو اچھی طرح تیل میں مکس کریں ان اجزاء کو اس وقت تک پکائیں جب تک یہ بلکل جل نہ جائیں تیل کالا نہ ہوجائے دھواں نہ اُٹھنے لگے ۔

پھر آپ دیکھیں گے کہ تیل پک رہا ہے تمام اجزاء اُبل رہے ہیں یہ جل گئے ہیں ان کے تمام خواص اس تیل میں شامل ہوگئے ہیں۔ تمام اجزاء کا رنگ کالا سیاہ ہوجائے تو آپ چولہا بند کردیں یہ تمام اجزاء جل گئے ہیں بہت زبردست قسم کا تیل ہوگیا ہے ۔پھر چولہا بند کردیں اور کڑاہی کو ڈھانپ دیں کسی ڈھن یا پلیٹ کی مدد سے پھر پوری رات کیلئے تیل کو ایسے ہی پڑا رہنے دیں صبح دیکھیں گے کہ ڈھکن اُٹھانے پر تیل مکمل کالا ہوگیا ہوگا۔ اسے چھان لیں پھر کسی بوتل میں بھر کر رکھ لیں ۔سفید بالوں کو تیزی سے سیاہ بنانے والا گھر کا یہ تیل تیار ہوجائیگا۔

اس میں جو بھی اجزاء استعمال کیے گئے ہیں وہ بالوں کیلئے بلکل نقصان دہ نہیں ہیں یہ بالوں کو کالے سیاہ بنائیں گے ۔اس کو لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ یہ تیل گاڑھی شیپ میں آپ کے پاس آجائے تو اسے فریج میں نہیں رکھنا باہر ہی کسی جگہ رکھنا ہے ۔ یہ آئل سفید بالوں پر لگائیں جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بال دیر سے سفید ہوں تو یہ اس تیل کو لازمی استعمال کریں۔ اسے پانچ سے چھ گھنٹے تک یہ تیل لگا رہنے دینا ہے پھر کسی اچھے معیاری شیمپو سے صاف کردینے ہیں۔ اس کو پندرہ سے بیس دن گھر میں سٹور کرسکتے ہیں۔ تیل ہفتے میں دو بار استعمال کریں تین ماہ تک یہ عمل جاری رکھنا ہے آپ کو بہت اچھا رزلٹ ملے گا۔