شہد انسان کیلئے قدرت کی عطا کردہ بیش بہا نعمت ہے جس کانعم البدل کوئی نہیں۔خالق کائنات نے انسان کو جتنی غذائی نعمتیں بخشی ہیں ان سب میں شہد کو ممتاز درجہ حاصل ہے۔شہد ایک قدرتی پیداوار ہے،اس کا رنگ ،ذائقہ اور خوشبو مختلف پھولوں جیسی ہوتی ہے، جن کی مدد سے شہد بنتا ہے۔شہد عموماً دو قسم کا ہوتا ہے۔ایک ہلکا زردی مائل اور شفاف، پتلا ، نہایت میٹھا، یہ چھوٹی مکھی کا اعلیٰ درجے کا شہد مانا جاتا ہے،دوسرا بادامی رنگ کا قدرے گاڑھا ہوتا ہے اور اس کے ذائقے میں فرق ہوتا ہے۔
شہد کی افادیت صرف ہمارے جسم کے اندرونی نظام کی مضبوطی تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ اسے لوگ چہرے کی خوبصورتی کی کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ مارکیٹ میں شہد کی مختلف اقسام دستیاب ہیں۔ کچھ شہد چکھنے میں میٹھے معلوم ہوتا ہے اور کچھ شہد غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے لیکن کچھ شہد کا ذائقہ تھوڑا سا کڑوا بھی ہوتا ہے۔ آپ اپنی پسند کے مطابق شہد حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ واقعی اس کی افادیت کو چھوڑ نہیں سکتے جبکہ ماہرین ہمیشہ اسے کسی چیز میں ملائے بغیر کھانے پر زور دیتے ہیں۔احادیث میں بھی شہد کے اندر کم سے کم ستر بیماریوں کی شفا کا ذکر کیا گیا ہے۔موجودہ دورکی جدید سائنس ہزاروں سال کے بعد ان باتوں کو ثابت کر رہی ہے۔ حال ہی میں ایمسٹرڈم کے ایک میڈیکل سینٹر میں شہد کے انسانی جسم پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات پر کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ شہد میں ایسی صلاحیت موجود ہوتی جو جسم میں موجود جراثیم کو ختم کرسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیاں ایک ایسا پروٹین پیدا کرتی ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی شفا بخش اور مفید ہے۔ڈیفنسن نامی یہ پروٹین قدرتی شہد میں پایا جاتا ہے جو جلد کے امراض اور انفیکشن سمیت کئی بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
جدید طب نے بھی شہد کو تمام امراض کے لیے اکسیر اور معجزاتی دوا کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ شہد ہرمرض میں استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے متعلق یہاں تک کہا جاتا ہے کہ شہد میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج پوشیدہ ہے۔ شہد وٹامن اورمعدنیات کا خزانہ ہے۔شہد پر کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس میں شوگرکی طرح کا جز گلوکوز، فرکٹوز اور دیگر معدنیات جیسے میگنیشیم، پوٹاشیم، کیلشیم، سوڈیم کلورین، سلفر، آئرن اور فاسفورس پائی جاتی ہیں اس کے علاوہ شہد اپنے اندر وٹامنز بی ون، بی ٹو، بی سکس، بی فائیو اور بی تھری کے علاوہ کاپر، آئیوڈین اور زنک بھی تھوڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔صدیوں سے شہد کو جرثوموں پیداواری کی خصوصیات اور جلد کی خوبصورتی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں داغ اور دھبے وغیرہ مٹانے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ جلد کی مختلف کنڈیشن پر مختلف طریقے سے اثر انداز ہوتا ہے جیسا کہ ایگزیما، جلد کا روکھا پند اور جلد کی دیگر بیماری وغیرہ۔ اس کے جادوئی کمالات سے چہرے کی صفائی، لوشن اور فیس ماسک بھی بنایا جاتا ہے۔ گرم پانی میں پتلا شہد سر کی خشکی اور گرتے ہوئے بال کو روکنے کیلئے علاج کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
شہد تھکاوٹ کو بہت جلد دور کرتا ہے اور اسے باقاعدہ اِستعمال کرنے والا جلدی نہیں تھکتا۔*السر کی صورت میں نہار منہ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں دو چمچے شہد ڈال کر پی لیں،بعد میں ہر کھانے کے بعد ایک چمچ شہد لے لیں۔
*شہد میں نمک ملا کر آگ پر رکھیں، جب شہد پھٹ جائے تو اس کا پانی لے کر بچوں کو پلائیں یہ کھانسی کیلئے بہترین ہے۔*جلی ہوئی جگہ پر شہد کا لیپ کرنے سے ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے ،شہد کے برابر زیتون کا تیل ملا کر لگانے سے جلن ختم ہو جاتی ہے اور آبلہ کی جگہ نشان باقی نہیں رہتا۔*رات کو سوتے وقت خالص شہد کی ایک سلائی سرمہ کی طرح آنکھوں میں پھیر لیں یہ آنکھ کے مختلف امراض جیسے آشوب چشم،آنکھ کا سرخ ہو جانا، موتیا بند، شب کوری، اور آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کیلئے بے حد مفید ہے۔*نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں شہد، لیمو ملا کر پینے سے جسم کی اضافی چربی کم ہوتی ہے اور جسم متوازن ہونے لگتا ہے۔*شہد جلد کی خرابی دور کرتا ہے، سونے سے قبل ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ شہد کا مسلسل استعمال کرنے سے جلد کی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔
شہد جسم سے فاسد مادوں کو نکالتا ہے اور زہریلے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔* شہد مثانہ اور گردہ کی پتھری کو توڑ کر نکالتا ہے۔* یرقان، فالج، لقوہ اور امراض سینہ میں مفید ہے۔* شہد جگر کے فعل کو بیدار کرتا ہے۔*شہد کو سرکے میں حل کر کے دانتوں پر لگایا جائے تو مسوڑھوں کے ورم دور کرنے کے علاوہ دانتوں کو چمکدار بھی بناتا ہے۔*عرق گلاب میں شہد کو حل کر کے لگانے سے جوئیں مر جاتی ہیں۔* دمہ کے مرض میں نالیوں کی گھٹن کو دور کرنے اور بلغم نکالنے کیلئے گرم پانی میں شہد سے بہتر کوئی دوا نہیں۔* گلے کی سوزش کیلئے گرم پانی میں شہد ملا کر غرارے کرنا مفید ہے۔* نہار منہ اور عصر کے وقت شہد گرم پانی میں ملا کر پینا توانائی مہیا کرتا ہے اور سانس کی نالیوں کے ورم بھی دور کرتا ہے۔* پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے بعد جسم کو آرادم دہ محسوس کرنے کیلئے۔ گرم پانی، لیموں اور شہد کا ایک شربت تیار کریں۔ یہ آپ کے نظام ہاضمہ کو بے حد آرام پہنچائے گا۔*شہد اور دار چینی سے بنائی گئی چائے اگر لگاتار استعمال کی جائے تو اس سے بڑھتی ہوئی عمر کےاثرات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔*روزانہ ناشتہ سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے اور رات کو سونے سے پہلے شہد اور دار چینی پوڈر کا ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں استعمال کریں۔ اس کے لگاتار استعمال سے بد صورت آدمی بھی خو ش شکل ہوجا تا ہے۔