پاکستانی طالبہ زارا نعیم ڈار اکاؤنٹنگ کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر لے کر پاکستان کا فخر بن گئی ہیں۔ق لاہور سے تعلق رکھنے والی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کی طالبہ زارا نعیم نے دسمبر 2020ء میں منعقد ہونے والے اے سی سی اے کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحانات میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
مذکورہ امتحان میں تقریباً 179 ممالک کے 5 لاکھ 27 ہزار سے زائد طلبہ نے تعلیم حاصل کر نے کے بعد اس امتحان میں حصہ لیا اور لاہور سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے ٹاپ کر کے اپنی کامیابی سے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔منفرد اعزاز حاصل کرنے پر نہ انہیں سوشل میڈیا پر نہ صرف صارفین بلکہ وفاقی وزراء کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے۔
زارا نعیم کی اس کامیابی پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مبارکباد دی اور کہا کہ زارا نعیم کا ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں ٹاپ کرنا قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
Zara Naeem Dar has become pride of the nation by topping the ACCA exams across the world.Congratulations.
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) February 15, 2021
۔ حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے زارا انعیم ڈار کی تصویر شئیر کر کے ان کی کامیابی کو سراہا گیا اور اسے پاکستان کے لیے ’قابل فخر لمحہ ‘ قرار دیا گیا۔
A very proud moment for Pakistan as Zara Naeem has been declared the global prizewinner for scoring the highest marks in ACCA. pic.twitter.com/gzVWzYTuDJ
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 13, 2021
وفاقی وزیر اسد عمر نے زارا نعیم کو سراہتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ زارا انعم پر فخر ہے،ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ثابت ہوا کہ پاکستانی لڑکیوں کو برابر کا موقع ملے تو دنیا میں کسی کو بھی ہرا سکتی ہیں۔
I keep saying this… Give Pakistani girls an equal chance and they can take on and beat the best in the world. Proud of #ZaraNaeem and wish her the best in her future goals pic.twitter.com/WPfmAfAOB0
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 16, 2021
۔سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زارا نعیم کو پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اکاؤنٹنگ کے امتحان کو دنیا میں بہت مشکل تسلیم کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ محنت اور عرق ریزی درکار ہوتی ہے۔
Congratulations Zara Naeem for scoring highest marks among all ACCA students in the Financial Reporting exam and getting declared as global prize winner. Welldone!!! Masha'ALLAH @ACCA_PK @GdNewsPakistan pic.twitter.com/KSfot3WEY1
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 15, 2021
۔سوشل میڈیا پر بھی زارا انعم کے نام سے ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے انہیں لوگوں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اکاؤنٹنسی کے شعبے میں ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کی کوالیفکیشن کو عالمی معیار تصور کیا جاتا ہے اور دنیا کے 179ممالک میں تسلیم کیا جاتا ہے۔