بھارتی شہر پونے میں کرکٹ میچ کے دوران نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑا بیٹسمین دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق جونار سٹی میں کھیلے جانے والے ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران نان سٹرائیکر اینڈ پر موجود بیٹسمین مہیش الیاس بابو نالاوادے نے ڈلیوری کے بعد امپائر سے پوچھا کہ کتنی بالز باقی ہیں، اس کے بعد اچانک ہی ان کی حالت خراب ہوئی اور وہ پچ پر ہی گر پڑے۔
امپائر اور ساتھی بیٹسمین نے مہیش کے سینے کو دبایا مگر انھوں نے فیلڈ پر ہی اپنی آخری سانسیں لے لیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری میں بھی بھارت میں ناگپور کے مقام پر ایک 25 سالہ کرکٹر رامن گائیکواڈ نے دوران میچ دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان گنوا دی تھی۔