وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ کے رکارڈ قرضے واپس کیے اور مجموعی طور پر 6 ہزارارب روپے قرض کی قسطوں کی مد میں دیے ہیں ، کورونا کے باوجود ملکی معیشت مثبت سمت میں اور اس میں استحکام آرہا ہے۔کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا بڑا اثاثہ ہیں، شوکت خانم فنڈز میں بیرون ملک پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کا حصہ لیا۔

جمعرات کو اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ مالی خسارہ تھا، جس کاسب سیزیادہ اثرملک کی کرنسی پرہوتاہے، کرنسی گرتی ہے توسب سے زیادہ بوجھ غریب پرپڑتاہے، غریب عوام اورتنخواہ دارطبقے کومشکلات کاسامناہے، ہم نے پاکستان کی تاریخ کے رکارڈ قرضے واپس کیے، ڈھائی سال میں 20 ارب ڈالر واپس کرچکے ہیں، یعنی اب تک 6 ہزار ارب روپے قرضوں کی قسطوں کی مد میں دے چکے ہیں، آج تک کسی حکومت نے اتنے قرضے واپس نہیں کیے۔

عمران خان نے کہا کہ بہتراقدامات سے اب ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہاہے، کورونا کے دور میں بھی ہماری برآمدات میں رکارڈ اضافہ ہوا ہے، جب تک روپیہ مضبوط نہیں ہوگا، معیشت مضبوط نہیں ہوگی، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا بڑا اثاثہ ہیں، شوکت خانم کیلئے جب فنڈزاکٹھے کیے توسب سے زیادہ اوورسیزپاکستانیوں نے حصہ لیا، سارے معاشی اشاریے مثبت ہوگئے ہیں، ملک کی معیشت آج مثبت سمت میں جارہی ہے، ٹیکسٹائل کی صنعت بحال ہوئی ہے لوگ نئی فیکٹریاں لگا رہے ہیں، روپے کومستحکم رکھنے کیلئے بھی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اہم پیشرفت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال سمندر پار پاکستانیوں کو آسان سرمایہ کاری کی سہولت دینے کیلیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے انھیں ملک میں سرمایہ کاری کرنے کا کہا تھا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں نے غیر معمولی دلچسپی لی ہے اور دنیا کی97 ملکوں میں اب تک 87 ہزار 833 اکائونٹس کھولے گئے ہیں جن کے ذریعے 50 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے گئے