برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ بندے کے لئے اچھا ہی کرتا ہے۔ یہ بندہ ہی ہے جو اپنا بُرا کر لیتا ہے۔ آج کا دن اہم ہے۔ کچھ ایسا ضرور ہے جو آپ کے لئے اچھا ہو سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

پراپرٹی کے معاملات میں بڑی اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔ آپ خود بھی اب مالی طور پر کسی بڑے فیصلے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو اب کوئی بڑا فائدہ مل جانے کی امید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ جس انداز سے زندگی گزار رہے ہیں۔ اس میں اب نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے اور جو لوگ کسی بڑی مشکل میں ہیں وہ کسی وقت بھی بحکم اللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

بندش تو نہیں البتہ بدنظری محسوس ہوتی ہے پھر بھی آٹے کا صدقہ دے دیں اور پرندوں کو بھی خوراک ڈالیں۔ سچ بولیں، لالچی بندوں سے دور رہنا ہی آپ کے لئے بہتر رہے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

بدلتا ہے آسمان رنگ کیسے کیسے۔ اس وقت جو دشمن تھے وہ دوست بن سکتے ہیں اور جو اپنے تھے۔ جن کے لئے بہت کچھ کیا تھا وہ خلاف ہو سکتے ہیں۔ اب آپ یاک الگ رنگ میں زندگی جئیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کاروباری حضرات کے لئے اللہ نے چاہا تو اچھے دنوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ انشاءاللہ بڑے فائدے سے نوازے جائیں گے۔ اب آپ نے اپنی پوزیشن فوری طور پر تبدیل نہیں کرنی ،یہ یاد رہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا خانہ پھر آپ کی توجہ مانگ رہا ہے۔ جیسے بدنظری میں آ گئے ہوں۔ سورة حشر کی آخری تین آیات کا صبح و شام ورد شروع کر دیں اور شام سے پہلے گھر پر موجود ہوں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ مت ڈالیں جو آپ کے لئے انجان ہو۔ ان دنوں آپ کے مالی معاملات زیادہ مناسب نہیں ہیں اور کوئی سلسلہ بھی بنتا دکھائی نہیں دے رہا۔ استخارہ ہی کر لیں تو بہتر ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

من پسند کام ہو سکتا ہے اور جن پر کبھی اعتبار نہیں تھا۔ آج تو وہ بھی کام آ سکتا ہے۔ اس لئے آپ صبح سے ہی اپنی پلاننگ کر لیں اور انشاءاللہ شام تک بڑا اچھا رزلٹ دیکھ لیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

کوئی دھوکا دینے کی کوشش کر سکتا ہے۔ایک بنا بنایا کام بھی بگڑ سکتا ہے۔ آپ کو پوری توکل سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے۔ اللہ کی مدد حاصل ہو تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

وقت کی قدر کریں۔ آپ اپنے راستے سے پھر بھٹک رہے ہیں اور دل کے ہاتھوں مجبور ہو رہے ہیں جو کہ خود پر ظلم ہے۔ اس وقت مخالفین پھر سرگرم عمل نظر آ رہے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج اچھا دن ثابت ہوگا اور جس بھی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اس کے بارے میں اچھی خبر آ سکتی ہے۔ ملازمت کرنے والے اب اگلے دو تین یوم میں خوشخبری سن سکیں گے۔