برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کے لئے ضرور کوئی اچھا سلسلہ بننے والا ہے۔ اللہ پاک پر امید رکھیں اور صبر سے کام لیں اور حضرت علیؓ کا فرمان ہے جب کوئی کام ہونا ہوتا ہے تو اللہ اس کے اسباب بھی پیدا فرما دیتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کے لئے جو بھی ٹینشن تھی۔ ان شاءاللہ اب وہ ختم ہونے والی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اب صرف روزگار پر توجہ دیں اور تمام فضول کام خاص طور پر دل لگی جیسے معاملات سے دور رہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کے لئے اب ایک اچھا وقت بحکم اللہ شروع ہو گیا ہے۔ آپ کی پریشانی کا حل ضرور نکلے گا۔ بالکل بھی پریشان نہ ہوں۔ آپ کو جب بھی مشکل آئی پردہ غیب سے آپ کی مدد ہوئی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اس وقت گھر میں جو کشیدگی چل رہی ہے۔ اس کا حل ضرور ملے گا، مگر عقل مندی اور ٹھنڈے مزاج سے معاملات حل کرنے کی ضرورت ہے۔ غصہ کام خراب کر دے گا۔ خیال کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ جس بات کو لے کر پریشان تھے۔ اللہ نے چاہا تو اس کا کوئی حل ضرور نکلے گا۔آپ کی مشکل عارضی اور شام تک اس کے خاتمے کا امکان بھی دکھائی دے رہا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اچھا دن ثابت ہوگا اگر نیت صاف رہی تو ۔آپ کو جو اچھا وقت ملتا ہے موبائل اور فضول کاموں کی نظر کر دیتے ہیں۔اس کو ذکر الٰہی میں لائیں۔ وہ بڑی آسانیاں دے گا، ان شاءاللہ۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج کا دن اچھا ہے۔ کسی اہم خبر سے بحکم اللہ نوازے گا جس میں امید ہے۔ آپ کا بڑا فائدہ ہوگا اور بلاک رقم کی واپسی کا بھی امکان ہے۔ ضرورت پوری بھی ہو سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اپنی نظر اتاریں۔ آپ بدنظری کا شکار ہو رہے ہیں۔ سورة قلم کی آخری دو آیات کو بھی صبح شام پڑھنا اپنی روٹین میں شامل کرنا ہوگا اور باوضو رہنے کی کوشش کیا کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کی زرداری بڑھ رہی ہے، مگر مالی طور پر خاص فائدہ نہیں ہو رہا۔ اس کے لئے آپ کو بعد نماز مغرب سورة واقعہ پڑھنے اور یاحیٰ یا قیوم 500 بار روزانہ پڑھنے کا مشورہ بھی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو اب کوئی بڑا قدم اٹھانا ہوگا، رسک لینا ہوگا۔ آپ کی مشکل کچھ دنوں کی ہے۔ ان شاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، مگر کوئی تو حرکت آپ بھی کر لیں۔ اب ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

صدقہ دیں بے حد ضروری ہے۔ تمام بُرا وقت اور بلائیں ٹل جائیں گی۔ آج کل دماغ ٹھیک طرح سے کام ہی نہیں کر رہا۔ ہر وقت فضول قسم کی سوچوں میں گرفتار رہتے ہیں، صحت خراب ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

مریخ زائچے میں موجود ہو تو جھگڑے کشیدگی وغیرہ دیتا ہے۔ اس لئے غصہ قابو میں رکھ کر ان سے دور رہنے کا مشورہ ہے۔آپ کی بہتر حکمت عملی ہی معاملات میں خرابی سے بچائے گی۔