انٹرنیٹ پر آئے روز نت نئی دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں، جنہیں دیکھ کر صارفین کو خوش گوار حیرت ہوتی ہے۔

بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر سشانتا نندا نے سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سنہرے بہونرے دکھائے گئے ہیں۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی 17 سیکنڈز کی ویڈیو میں ایک شخص کے ہاتھ میں سونے کی طرح چمکتے ہوئے زندہ بہونرے تھے جو پنجوں کی مدد سے چل بھی رہے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ ’جنوب مشرقی ایشیا سے سنہرے رنگ کے بھونرے دریافت ہوئے ہیں‘۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ کیڑے مکوڑے بالکل سونے کی طرح نظر آرہے ہیں۔

سنہرے بہونرے کو انگریزی میں کریسومیلیڈی جبکہ سائنسی زبان میں چارڈوٹیلا سیکس پنٹاٹا کہا جاتا ہے، ان کا تعلق پتوں میں رہنے والے بہونرے کی فیملی سے ہی ہوتا ہے۔

ان بہونرے کو رنگت اور چمک کی وجہ سے کئی علاقوں‌ میں’سونے کا کھٹمل‘ بھی کہا جاتا ہے۔