برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

کسی بھی معاملے میں خود کو زیادہ مت لائیں ، ہو سکے تو درگزر سے کام لیں جو لوگ اپنے روزگار کو چھوڑ کر دوسروں کے معاملات میں آئیں گے تو پھر نقصان کے لئے بھی تیار رہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ہر صورت غصہ ٹھنڈا رکھنا ہے۔ کیوں خود کے دشمن ہو رہے اور اپنوں کو خود سے جدا کر رہے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو دنیاوی زندگی میں ایک عرصے کے لئے تنہا ہو سکتے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک دن اور صبر کر لیں۔ پھر اندازہ ہو گا کہ ستارے کس رخ کی جانب جا رہے ہیں۔ اس وقت آپ اندازے سے باکل بھی کام نہ کریں، بلکہ خاموشی سے چلیں اور کسی کا اعتبار نہ کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو کام کل تک ناممکن تھا۔ میرے اللہ نے چاہا تو اب وہ ممکن ہوگا اور آپ مشکل سے نکل آئیں گے۔ ان دنوں اپنوں کی جانب سے بھی قدرے مخالفت کا سامنا رہ سکتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اپنے معاملات ٹھیک کریں اور خاص طور پر اپنے دل کو قابو میں رکھیں۔ اس طرح تو کسی بڑے نقصان اور بدنامی کی جانب جا رہے ہیں اور آج کل تو زیادہ خطرات ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اللہ کے اوپر توکل اختیار کریں۔ مایوسی گناہ ہے۔ وہ وقت بھی نکل جائے گا جو پریشان کن ہے اور ایک سچی توبہ بہت کچھ بدلنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ بس یہ یاد رکھنا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اب آپ کو تھوڑی سی محنت کے لئے تیار رہنا ہوگا صورت حال میں کچھ تبدیلی کے اشارے نمودار ہو رہے ہیں۔ ممکن ہے کہ کسی بڑے کام کے لئے خود کو تیار کرکے بڑا فائدہ حاصل ہو۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

نماز سے دوری ختم کریں اور کثرت سے یاحیٰ یا قیوم کا ورد کرتے رہا کریں۔ اس سے جو مشکلات اور پریشانیاں محسوس کی جا رہی ہیں۔ انشاءاللہ وہ بڑی ہی جلد ختم ہو جائیں گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ستاروں کی پوزیشن اب تیزی سے بدل رہی ہے اور امید ہے اللہ سے کہ اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔ آپ اب حکمت عملی بنا لیں اور حاسدین لوگوں سے دور ہی رہیں تو بہتر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو ان دنوں جو مل رہا ہے۔ اس کو شکر اللہ کرکے رکھ لیں اور ناجائز کام کی جانب تو بالکل بھی مت جائیں۔ اگر اس کی آفر ہو تو شدید نفرت سے ٹھکرا دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

صحت کا صدقہ چلتے رہنا چاہیے۔ آپ کو اب اس کا خاص خیال رکھنا ہوگا اور جس کام کو اپنے لئے بلاک سمجھ رہے ہیں۔ ان شاءاللہ اب وہ کھل جانے کی امید بھی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ ابھی چند دنوں کے لئے صدقے کا عمل جاری رکھیں اور کسی بھی کام کی غرض سے گھر سے باہر نکلیں، ورنہ زیادہ وقت گھر پر ہی گزاریں۔ یہ کیفیت ابھی چند روز برقرار رکھیں۔