نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)مرد کس طرح کی خواتین کو پسند کرتے ہیں اور پہلی ملاقات میں مرد کے سامنے خاتون کو کس طرح ’اٹھنا بیٹھنا‘چاہیے کہ وہ مرد کے دل میں اتر جائے؟ امریکہ کی ’ڈیٹنگ گرو‘ پیٹریشا نے اس حوالے سے خواتین کو چارایسی باتیں بتا دی ہیں جنہیں اپناکر خواتین خود کو مردوں کے نظر میں پرکشش بنا سکتی ہیں اور یہ چاروں چیزیں باڈی لینگوئج سے متعلق ہیں۔

ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں پیٹریشا بتاتی ہے کہ جب آپ پہلی بار کسی مرد سے ملاقات کے لیے جاتی ہیں تو آپ کی باڈی لینگوئج انتہائی اہم ہوتی ہے۔ اگر آپ لجائی شرمائی رہتی ہیں تو اپنے جسم کو اسی طرح سمیٹ کر اٹھتی بیٹھتی ہیں تو مرد کی نظر میں آپ زیادہ پرکشش نہیں ہو سکتیں۔

پیٹریشا نے بتایا کہ خواتین کو اس انداز میں کھڑے ہونا، بیٹھنا اور چلنا چاہیے کہ ان کے جسم کے ’خم‘ (Curve)عیاں ہوں۔ پیٹریشا کا کہنا تھا کہ مرد کے ساتھ پہلی ملاقات میں ٹانگ پر ٹانگ رکھے سمٹ کر بیٹھنے کی بجائے اپنی ٹانگوں کو ایک طرف پھیلائیں اور ایک ٹانگ کو دوسری پر رکھ کر ایک کہنی سے کرسی وغیرہ کے بازو کا سہارا لے کر اس انداز سے بیٹھیں کہ آپ کے کولہے اور کمر کے خم نمایاں ہوں۔ اسی طرح کھانا آرڈر کرتے ہوئے اپنا ایک ہاتھ کندھے پر رکھیں اور گردن کو ایک طرف جھکا کر رکھیں تاکہ آپ کی کمر اور گردن کے خم نمایاں ہوں۔

اسی طرح چلتے ہوئے اپنے کولہوں کو مٹکاتے ہوئے چلیں۔ پیٹریشا نے خواتین کو چوتھی نصیحت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کھڑے ہوتے ہوئے یا چلتے ہوئے اپنے جسم کو انگریزی حرف Sکی شکل میں رکھنا چاہیے۔ اس پوز میں کھڑے ہونے یا چلنے سے خواتین مردوں کی توجہ کئی گنا زیادہ حاصل کر سکتی ہیں اور ان کی نظروں میں زیادہ پرکشش ہو سکتی ہیں۔پیٹریشا نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں خواتین کو عملاً یہ چاروں پوز کرکے دکھائے ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے 80لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔