اے ایمان والو! نماز قائم کرو۔ بیشک نماز بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے۔ آج میں آ پ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں ہر مشکل ہر پریشانی ہر مصیبت ختم کر نے کے لیے جمعہ کا بے حد خاص وظیفہ لے کر حدیث شریف میں ہے اللہ پاک جمعہ کے روز کسی مسلمان کو نہیں چھوڑتا مگر اس کی بخشش کیے بغیر۔ جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہے۔ اور سب سے افضل ہے حدیثِ پاک میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک تمام دنوں سے افضل دن جمعہ کا دن ہے اور اس دن اللہ تعالیٰ کی رحمتیں الٰہی کی بارش ہوتی ہے ۔ اور اس دن دوزخ کی آگ کو ٹھنڈ ا کر دیا جاتا ہے۔

آج میں آپ کو جمعہ کے دن کا ایساآسان وظیفہ بتاؤں گا کہ جس کے کرنے سے آپ کی ہرقسم کی پریشانی چاہے وہ رزق کی تنگی ہو مال کی تنگی ہو۔ یا پھر روزگار کی تنگی ہو صحت کی تنگی الغرض کسی بھی قسم کی مشکل ہو مصیبت ہو۔ میرے اللہ کے حکم سے دور ہو جائے گی یہ عمل آپ نے جمعہ کے دن کر نا ہے اور اس کی اجازت عام ہے بے حد آسان عمل آپ کو بتانے سے پہلے آپ سے چھوٹی سی گزارش کر وں گا کہ میری باتوں کو اس نسخے کو لے کر ساری باتوں کو غور سے سنیے گا۔ تا کہ اس وظیفہ کے بارے میں جو بھی باتیں ہوں وہ آ پ کو اچھے سے سمجھ میں آ سکیں۔ تو چلتے ہیں آج کے وظیفہ کی طرف۔ جمعہ کے دن کسی بھی وقت فجر کی نماز سے لےکر مغرب کی اذان سے پہلے پہلے آپ نے یہ عمل کر لینا ہے۔

مغرب کی اذان سے پہلے تک کسی بھی وقت آپ نے اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو سو مرتبہ پڑھنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ صرف اللہ ھو کی ایک تسبیح چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے فجر کی نماز سے لے کر مغرب کی اذان سے پہلے کر نی ہے ۔ یہ عمل ہر جمعہ جب تک آپ آپ کے مقصد میں کا میاب نہیں ہو جاتے تب تک کرنا ہے آپ کی پریشانی انشاء اللہ ایسے دور ہو گی کہ جیسے مکھن سے بال نکلتا ہے اگر آپ اس عمل کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیتے ہیں تو زندگی بھر ہر طرح کی تنگی سے بچے رہیں گے ہر قسم کی مشکل اور پریشانی سےآپ کو نجات مل جائے گی خود بھی عمل کیجئے اور دوسروں کو بھی بتائیں۔

ہر وظیفہ انسان کے لیے بہتری کا راز لا تا ہے کوئی نہ کوئی بس ہم نے ایک کام کر نا ہے کہ جو بھی وظیفہ ہے اس وظیفہ کو کامل یقین کے ساتھ کر لینا ہے تا کہ اس وظیفے میں ہمیں کامیابی مل سکے ہمیں کیوں کہ کوئی بھی وظیفہ کرنے کے لیے کامل یقین رکھنا ضروری ہے۔