سعودی عرب کی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران مسجد حرام کے صحن کے قریب واقع ہوٹلوں کو عمرہ کے اجازت نامے جاری کرنے کی اجازت دے دی۔
مسجد حرام کے قریب واقع ہوٹلز سرکاری ایپ کے ذریعے معتمرین کو اجازت نامے جاری کرسکیں گے۔ ہوٹلوں کی جانب سے جن لوگوں کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے ان پر وہی شرائط لاگو ہوں گی جو سرکاری طور پر اجازت حاصل کرنے والوں پر ہوں گی۔
ہوٹل ایسے لوگوں کو رمضان المبارک کے دوران عمرہ کے اجازت نامے جاری کرسکیں گے جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہوں گی یا پہلی خوراک لیے ہوئے 14 دن گزر چکے ہوں گے۔