سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف لاہور میں ہونے والے آپریشن کے خلاف آج ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔
دارالعلوم امجدیہ کراچی میں اہلسنت تنظیموں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعظم پاکستان (بریلوی مسلک) مفتی منیب الرحمان نے آج (پیر کو) ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا۔ انہوں نے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے یہ ہڑتال کامیاب بنانے کی اپیل بھی کی۔مفتی منیب الرحمان نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ ہڑتال کو ہر طرح سے پرامن رکھنا ہے اور اس دوران کسی بھی سرکاری اور نجی املاک کو نقصان نہیں پہنچانا۔