برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج آپ کو کسی بھی کام میں خاص کامیابی حاصل نہیں ہو گی خاموشی سے اور احتیاط کے ساتھ دن گزارنا ہوگا اور انتظار کرنا ہوگا۔ چند دن مشکل کے ہیں پھر آسانی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جو چاہتے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ بلکہ زائچہ تو بلاک ہو گیا ہے جیسے کسی جگہ پر آ کر ہر کام رک سا گیاہ ے۔ یہ صورتحال 7 یوم تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک اہم فیصلہ کرنا ہوگا شاید اس کا تعلق مستقبل سے ہو اور جگہ کی تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں۔ لگتا ہے جیسے اب آپ کے ساتھ اچھا اور کچھ برا ہونے والا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں اس میں بہتری ملنے کا امکان اور کوئی بڑا سلسلہ بننے کی صورتحال واضح ہونا شروع ہو گئی ہے۔ لیکن صبر و تحمل سے چلنا ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ اپنے معاملات کے حوالے سے پریشان ہیں وہ چند دن ابھی اور انتظار کر لیں ان شاءاللہ اس مشکلات سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ بس چند یوم اور۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

صرف ضرورتیں پوری ہوتی رہیں تو بڑی بات ہے آپ کیوں پریشان ہیں جب تک زحل زائچے سے نہیں نکلے گا۔ صورتحلا ایسے ہی چلے گی۔ آپ کو صرف انتظار کرنا ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا خاص خیال رکھیں۔ معدے اور پٹھوں کے امراض تنگ کر سکتے ہیں اور خانگی مسائل بھی بڑھ رہے ہیں ان دنوں اس میں خاموشی اختیار کرنا ہی لازمی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کسی بندش وغیرہ میں مبتلا نہیں ہیں جو بھی ہے قدرتی ہے پھر بھی سچی توبہ کر لیں تاکہ ان بندوں میں شامل ہو جائیں جو میرے اللہ کو بہت پسند ہیں۔ آج اہم دن ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کسی بھی قسم کے لالچ میں نا آئیں جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے اللہ جو کرتا ہے وہ ٹھیک کرتا ہے۔ ابھی صورتحال آپ کے حق میں ہے آپ شاٹ کٹ راستہ اختیار نہ کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

صدقہ دیں صحت کا یہ ضرورت ہے اور الٹی سیدھی باتیں مت سوچیں میرے اللہ نے چاہا تو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ ہوگا۔ اب معاملات کچھ بہتری کی جانب ہی ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کیا چاہتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے تو پھر خود کو ٹھیک کر کے بھی چلیں عارضی طور پر اپنے معاملات بہتر کرتے ہیں پھر آپ خود ہی پٹڑی سے اتر بھی جاتے ہیں باز آ جائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اولاد کے جس مسئلے کو لے کر پریشن ہیں یا روز ار کا سلسلہ جو خراب ہو گیا ہے اس میں زیادہ پریشان ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو کوئی بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔