برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن معاملات میں پریشانی ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو وہ عارضی ہے۔ البتہ چند دن صبر کے ساتھ گزارنے ہیں اور اب سلسلہ بنے گا تو بڑے عرصے تک جاری بھی رہنے کی امید ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کے لئے اب حالات ویسے نہیں ہیں، جیسے آپ چاہتے تھے۔ اب کچھ تو بدلے گا اور آپ کو اس کو اپنانا بھی ہوگا اور ساتھ ہی اپنے مزاج کو تبدیل بھی کرنا ضروری ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن افراد نے پچھلے دنوں مشکل دن گزارے ہیں۔ ان کے لئے اب خوشی کی خبر ہے اور ہاتھ میں کسی جانب سے کچھ رقم آنے کی بھی امید ہے۔ روزگار کا سلسلہ بدل سکتا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اب روزگار کے سلسلے میں کچھ تبدیلی کا امکان موجود ہے اور پریشان بھی آپ اس حوالے سے زیادہ ہیں، ان شاءاللہ کچھ خبریں اچھی اور حیران کن بھی ملنے والی ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
یاحی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں۔ کثرت سے توبہ بھی کرتے رہیں۔ اب آپ نے خود کو بدلا ہے تو حالات بھی بدلیں گے۔ آپ کے لئے امید ہے آگے چل کر بہت کچھ پڑا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
خاموشی سے لے لیں جو مل رہا ہے۔ ضرورت سے زیادہ تیز بھاگنے کی کوشش مت کریں اور صرف اپنے اللہ پاک سے دست سوال کریں وہ آپ کی دعائیں قبول کریں، آمین
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جس بھی مسئلے میں مبتلا ہیں۔ وہ ابھی دیر تک چل سکتا ہے، مگر کسی بھی قسم کے نقصان کا بحکم اللہ کوئی خطرہ نہیں ہے۔ آپ فی الحال انتظار کریں اور خاموشی سے چلیں بس۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات خراب تو ہیں مگر اتنے بھی نہیں ہیں کہ آپ کو کوئی خطرہ ہو۔ آپ بالکل بے فکر رہیں اور زیادہ وقت اپنے کام کے علاوہ گھر پر گزاریں،14یوم تک صورت حال برقرار رہ سکتی ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی بھی دوسرے پر انحصار کر رہے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں۔ ان کو صرف اپنے اللہ پاک پر توکل رکھ کر چلنا چاہیے۔ اگر زندگی میں کامیابی چاہتے ہیں تو۔ آج سوچ سمجھ کر چلیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنے معاملات ٹھیک رکھیں گے تو حالات بھی اچھے ہی چلیں گے۔ ان دنوں آپ کو نیت کے حساب سے پھل ملے گا اور کوشش کریں کہ غصہ بھی قابو میں رہے۔ اپنوں سے ناراضگی نہ کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جس بات کی فکر میں ہیں۔ اس میں کوئی خطرہ بحکم اللہ محسوس نہیں ہو رہا۔ آپ کو چاہیے کہ بے فکر ہو کر اپنے کام کی طرف رجوع کریں۔ آپ کو مالی فائدہ ضرور ملے گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
قدرے محتاط انداز سے چلنے کی ضرورت ہے۔ آپ کی ان دنوں خاموش مخالفت کا سامنا ہے۔ اور یہ مسئلہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔ آپ کی ذہنی کیفیت بھی آج کل بالکل ٹھیک نہیں ہے۔