برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج آپ کو انتظار کرنا ہوگا دوپہر تک اس کے بعد ان شاءاللہ صورت حال کافی حد تک بہتر ہو جائے گی اور جاری ٹینشن کا خاتمہ ہونا شروع بھی ہو جائے گا، فکر نہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج اچھا دن ہے کافی دنوں کے بعد صورت حال بدل رہی ہے۔ آپ جس کام میں واضح رکاوٹ محسوس کر رہے تھے۔ اب اس میں دور ہو کر ان شاءاللہ آسانیاں آ جائیں گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کے لئے تھوڑا سا مشکل دن ہے۔ مالی حوالے سے صورت حال بالکل بندش جیسی ظاہر ہو رہی ہے، مگر یہ 14یوم سے اوپر نہیں جائے گی۔ فی الحال جو مل رہا ہے۔شکر ادا کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن افراد نے کسی بھی شخص سے رقم لینی ہے اس کے ملنے کے امکانات روشن ہو رہے ہیں اور غیر متوقع سلسلہ آپ کے لئے روزگار کے حوالے سے بھی بہتر لانے میں مددگار ہو گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

بار بار تاکید کی جا رہی ہے کہ اپنے اندرونی و بیرونی معاملات دونوں پر گہری نظر رکھیں اور کسی کا اعتبار نہ کریں۔ مالی حوالے سے ابھی ٹینشن چل رہی ہے صبر سے کام لیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

دنیاوی و دینی دونوں معاملات میں ان شاءاللہ اچھی خبر اور بہتری آنے کا امکان ہے۔ اس کا اندازہ آپ کے کئی معاملات میں آج اہم پیش رفت ہونے سے ہی ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو اب اپنی اصلاح کرنے کی دوبارہ ضرورت ہے۔ آپ دو دن ٹھیک چلتے ہیں پھر پٹڑی سے اتر جاتے ہیں۔ مستقل مزاجی نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔ جلد اس کا حل کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج ایک اچھا اہم روحانی اور خوشگوار دن ہے۔ آپ کی کوئی مراد پوری بھی ہو سکتی ہے اور ایک بڑا رکا ہوا کام چلنے کی اطلاع بھی مل سکتی ہے۔ بس اولاد کا معاملہ دیکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کی اگر کسی طرف بھی بات نہیں بن رہی تو آپ استخارے کی مدد سے چلیں۔ ان دنوں آپ مشکل میں چل رہے ہیں۔ مگر اپنے اللہ پاک پر بھروسہ کرنے کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج کا دن اہم اور کسی بڑی تبدیلی کے بارے میں اطلاع دے سکتا ہے اور ضرورت کی رقم ہاتھ میں آنے کا امکان تو ہے۔ آپ ایک بڑے سلسلے کے قریب بھی ہوتے جا رہے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کی اپنی صورت حال اب قدرے بہتر ہونے کا امکان ہے اور ایک بڑی بلا بھی ٹل گئی ہے۔ جن افراد نے پچھلے دنوں بڑی سختی کے دن دیکھے تھے۔ اب پر سکون ہو جائیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کچھ بہتری کا امکان ہے اور ابھی جو خطرات تھی وہ ختم تو نہیں کم ضرور ہوئے ہیں جو لوگ مالی طور پر پریشان تھے، ان کے لئے ممکن ہے کہ آج کوئی اچھی اور اہم خبر ہو۔