برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج اہم اور اچھا دن ثابت ہو سکتا ہے آپ کے لئے کوئی ایسی خبر ان شاءاللہ ضرور ہو سکتی ہے جس سے قلبی سکون حاصل ہوگا اور خوف والا معاملہ بھی ختم ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ بالکل مت گھبرائیں اب صورتحال بڑے واضح انداز سے بدل رہی ہے اور آپ کے حق میں ہو رہی ہے۔ آپ کے لئے خاص طور پر مالی معاملات میں بہتری کا امکان ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

صحت کا خانہ کمزور ہے صبح سے ہی اس کو پڑک لیں اور مناسب علاج ہو جائے تو تو بڑی مشکل سے بچا جا سکتا ہے آپ کی گھریلو زندگی میں ان دنوں صرف پیشوں کی کمی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اپنے دل و دماغ سے کسی بھی قسم کا خوف نکال دیں بحکم اللہ جو برا وقت تھا وہ اب گزر چکا ہے۔ آپ کے لئے آنے والے دن اچھے بابرکت اور رحمتوں والے ہی ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

مالی مسائل آہستہ آہستہ حل ہو رہے ہیں اور بڑے غیبی انداز سے آپ کو مشکلات سے نکالنے والا سلسلہ بھی بن چکا ہے۔ امید ہے ان شاءاللہ آگے چل کر سب اچھا ہی ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جس حوالے سے پریشانی ہے ان شاءاللہ اب وہ ختم ہونے کا امکان ہے آپ کسی بات کو اپنے سر پر سوار مت کریں اور تھوڑا سا انتظار کر لیں۔ یا حی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

کس انتظار میں بیٹھے ہیں اب اپنے بارے میں اہم فیصلے کر سکتے ہیں۔ تب ہی جا کر آپ کو کچھ ریلیف ملے گا۔ ابھی آزمائشی سی پوزیشن ہے اب حرکت میں برکت ہو گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کو آج اہم خبر ملنے کی امید ہے اور جس وجہ سے مسلسل پریشانی کا سامنا ہے وہ مسئلہ حل ہوگا۔ غیبی انداز میں ان شاءاللہ مدد ملنے کی بے حد امید موجود ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی بھی بات کی وجہ سے پریشان ہیں وہ ان شاءاللہ اس مسئلے کا حل دوپہر تک ہی ہوتا دیکھ لیں گے۔ آج کا دن کئی حوالوں سے خوشخبریاں دینے والے لگتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

صورتحال بدستور کمزور جا رہی ہے مگر اس کے باوجود مشتری کی زائچے میں آمد اس بات کی نشاندہی کر رہی ہے کہ آپ بالا آخر بحکم اللہ ہر مشکل سے ضرور نکل آئیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

مخالفت والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے اس لئے اپنوں اور غیر دونوں طرف سے خطرات بھی ہیں آپ جس قدر ممکن ہو خاموشی اختیار کریں آج نازک صورتحال سے گزریں گے تو سکون آئے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

روز گار کا خانہ بدستور کمزوری پوزیشن سے دور ہو رہا ہے۔ اب حالات اس حوالے سے جلد آپ کے حق میں ہوںگے۔ آپ بس اللہ پاک سے اپنے معاملات پر مکمل ٹھیک رکھ کر چلیں۔